اتوار‬‮ ، 10 اگست‬‮ 2025 

گھوسٹ ملازمین کو انوکھی سزا سیشن جج دادو نے گھر بیٹھے تنخواہ بٹورنے والے ایم این اے کے بھانجوں سے گٹر صاف کرا دیے

datetime 8  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پرشیئر کردہ ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سیشن جج دادو ان لوگوں سے اپنی نگرانی میں گٹر صاف کروارہے ہیں جو گھر بیٹھے سرکاری

نوکریوں کی تنخواہیں وصول کیا کرتے تھے۔ویڈیو میں ان لوگوں کو سیشن جج سے معافی مانگتے اور ان کی منت سماجت کرتے بھی دیکھا جاسکتا ہے مگر جج صاحب کسی کو خاطر میں نہیں لارہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق ان افراد میں رکن قومی اسمبلی کے بھانجے بھی شامل ہیں جنہیں سفارش پر سول ہسپتال دادو میں بطور سویپر بھرتی کروایا گیا تھا ، یہ افراد ڈیوٹیوں پر آئے بغیر ہی ہر ماہ گھر بیٹھے سرکاری تنخواہیں وصول کرتے ہیں اور قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچاتے ہیں۔سیشن جج دادو نے ان تمام افراد کی شناخت کرکے عوام کے سامنے ان افراد سے گٹر کی صفائی کرواکر سرکاری محکموں میں سفارشی بھرتیوں اور گھوسٹ ملازمین کے خاتمے کی ایک کوشش کی ہے۔سوشل میڈیا صارفین نے سیشن جج کے اس اقدام کی کھل کر تعریف کی ہے ۔

موضوعات:



کالم



سوئس سسٹم


سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…