جمعرات‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2026 

ایم ٹی جے برانڈ کا فیصل آباد میں مولانا طارق جمیل نے افتتاح کردیا

datetime 8  جولائی  2021 |

مکوآنہ (این این آئی )معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے فیصل آباد میں چین ون روڈ پر MTJ برانڈ کے اسٹور کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصدِ تجارت سنت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے۔ ’ایم ٹی جے‘ کے اسٹور کا افتتاح گزشتہ روز کیا گیا، جس میں طارق جمیل نے

خصوصی شرکت کی اور ربن کاٹ کر اسٹور کا افتتاح کیا اور خطاب کے بعد دعا بھی کروائی۔ مولانا طارق جمیل نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ ہم نے اسلامی تعلیمات کو سامنے رکھ کر تجارت کرنی ہے ۔ سچائی ، خلوص ، دیانت داری اور ایمان داری کو مدنظر رکھ کر ہم چلنے کی کوشش کریں گے ۔ ہمارے برانڈ کا مقصد روپیہ کمانا یا کسی سے مقابلہ کرنا نہیں ہے بلکہ مدارس کو ان کے پاؤں پر کھڑا کرنا ہے ۔ علماے کرام کے حوالے سے بات کرتے ہوے انھوں نے کہا کہ عوام کو چاہیے کہ علما کو ہدیہ دیا کریں۔ زکوٰ? پر غربا و ضرورت مندوں کا حق ہوتا ہے ۔نوجوان نسل کو مخاطب کرتے ہوے ان کا کہنا تھا کہ سچائی کو اپنا شعار بنائیں اور نمازوں کو باقاعدگی سے ادا کرنے کی روش اپنائیں-



کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…