جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

عید الاضحی قریب آگئی، کانگو وائرس کا خوف بھی بڑھ گیا

datetime 8  جولائی  2021 |

پشاور(این این آئی)عید الاضحی کے موقع پر شہر میں قربانی کے جانوروں کی بڑے پیمانے پر نقل و حمل سے کانگو وائرس پھیلنے کے خدشات ہیں۔

ماہرین طب کے مطابق کانگو بخار ایک وائرس کے ذریعے پھیلنے والی بیماری ہے جو جانوروں ،اونٹ، گائے، بھیڑ، بکریوں وغیرہ کی جلد پر پائے جانے والے چیچڑوں (ٹس ) پسوکے کاٹنے سے انسانوں میں منتقل ہوتی ہے ایسا جانور نہ خریدا جائے جس کی کھال پر پسو چپکا ہوا ہے، پسو (چیچڑ) جانور کی کھال سے چپک کر جانور کا خون چوستا رہتا ہے جس کی وجہ سے جانور کی کھال سے خون بھی بہنے لگتا ہے۔محکمہ لائیو سٹاک نے بھی لوگوں کو خبردار کردیا ہے انہوں نے کہا کہ عوام اپنی حفاظت کو یقینی بنائیں۔ محکمہ لائیو سٹاک کیجانب سے کانگو وائرس کی روک تھام کے لیے مویشی منڈیوں میں 110 چیک پوسٹیں قائم کرلیں گئیں ہیں۔صوبائی وزیر محب اللہ کا کہنا تھا کہ 620اہلکار ہنگامی بنیادوں پر نہ صرف چیک پوسٹوں پر ڈیوٹی دینگے بلکہ اہلکار مویشی منڈیوں اورباڑوں میں سپرے بھی کرینگے،مہم میں محکمہ امور حیوانات کی 26 موبائل گاڑیاں کام کررہی ہے۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…