ہفتہ‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2025 

افغان طالبان کا اعلیٰ سطح کا وفد ایران پہنچ گیا

datetime 8  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل (آن لائن) ترجمان افغان طالبان سہیل شاہین نے کہا ہے کہ شیرمحمد ایستانکزئی کی سربراہی میں افغان طالبان کا اعلیٰ سطح کا وفد ایران پہنچ گیا ہے جہاں پڑوسی ملک سے اہم امور پر مشاورت جاری ہے ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ

وفد ایران کے دورے پر ہے اور وہ پڑوسی ملک کے متعلقہ حکام سے مشترکہ اہم امور پر ملاقاتیں کر رہا ہے،ترجمان نے بتایا کہ تازہ ترین صورتحال اور مسئلہ کے پرامن حل کیلئے بات کی جائے گی۔دوسری جانب افغان طالبان اور افغان سیاسی رہنمائوں نے ایران کے دارالحکومت تہران میں ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف سے ملاقات کی ہے۔اس موقع پر طالبان اور افغان سیاسی رہنمائوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی وزیرِ خارجہ جوادظریف نے کہا کہ افغان رہنما اور افغان عوام افغانستان کے مستقبل کے لیے سنجیدہ فیصلے کریں۔ ایران فریقین کے درمیان مذاکرات عمل میں مدد کے لیے تیار ہے۔افغان طالبان کا یہ بھی کہنا ہے کہ مذاکرات اور سیاسی حل کے لیے پر عزم ہونا افغان رہنمائوں اور سیاسی گروپوں کیلئے بہترین انتخاب ہو گا۔واضح رہے کہ افغان طالبان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایران نے دو طرفہ مذاکرات کے لیے طالبان وفد کو دورے کی دعوت دی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سوئس سسٹم


سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…