ہفتہ‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2025 

امریکا نے پاکستان کا نام چائلڈ سولجر ایکٹ کی فہرست میں کیوں شامل کیا ؟ رحمان ملک کا تہلکہ خیز انکشاف کر دیا

datetime 6  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے پاکستان کو امریکی چائلڈ سولجرز پروینشن ایکٹ فہرست میں شامل کرنے پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ بے بنیاد الزامات کا دوبارہ جائزہ لیں اور پاکستان کا نام سی ایس پی اے کی فہرست سے خارج کریں۔

اپنے بیان میں رحمن ملک نے کہاکہ پاکستان کو چائلڈ سولجر ایکٹ فہرست میں شامل کرنا پاکستان پر دباؤ ڈالنے کے لئے ایک تیکنیک ہے، امریکہ یہ دباؤ افغانستان کے حوالے سے ڈالنا چاہ رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ واضح ہوا کہ امریکی پاکستان کے بارے میں کچھ منفی پالیسیوں کا اشارہ دے رہا ہے، اٹھارہ سال سے کم عمر کوئی پاکستانی کسی سول یا دفاعی سرویسز میں شامل نہیں ہوسکتا۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کے ہر شہری کے لئے پاکستان آرمڈ فورسز میں بھرتی کے لئے قومی شناختی کارڈ کا ہونا ضروری ہے۔ انہوںنے کہاکہ قانون اور نادرا ایکٹ کے تحت شناختی کارڈ 18 سال سے کم عمر کے لئے جاری نہیں ہوتا، ہمارا اپنا قانون چائلڈ سولجر کے بارے بہت سخت ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہمارے قانون کو دیکھے بغیر امریکہ نے اپنا قانون سی ایس پی اے ہم پر لاگو کیا، پاکستان کے کسی بھی ادارے سے رائے لئے بغیر سی ایس پی اے کی فہرست میں شامل کیا گیاہے۔ انہوںنے کہاکہ بدقسمتی ہے کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں تعاون و قربانیوں کے باوجود امریکہ پاکستان کیخلاف ایسے اقدامات اٹھا رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…