ہفتہ‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2025 

ڈریپ نے معدے کیلئے استعمال کیے جانے والے انجکشن کے بیچ کو ملاٹ شدہ قرار دے دیا ،الرٹ جاری

datetime 6  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) ڈریپ (ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی) نے معدے کے بیکٹیریل انفیکشن کے علاج کے لیے تیار کردہ نجی کمپنی کی ’’جنٹامڈ انجکشن‘‘ کی مخصوص بیچ کو ملاوٹ شدہ و غیر معیاری قرا دیتے ہوئے باضابطہ میڈیکل پراڈکٹ الرٹ جاری کردیا۔ڈریپ نے متعلقہ کمپنی کو

مذکورہ انجکشن کی بیچ کے تمام اسٹاک کو مارکیٹ سے واپس اٹھا کر7 یوم کے اند ر عمل درآمدی رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کردی۔ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے بیکٹیریل انفیکشن کے علاج کے لیے تیار کردہ نجی کمپنی کی ’’جنٹامڈ انجکشن‘‘ کی مخصوص بیچ کوملاوٹ شدہ و غیر معیاری قراردیتے ہوئے باضابطہ میڈیکل پراڈکٹ الرٹ جاری کردیا۔ڈریپ کے مطابق سینٹرل ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری نے نجی ادویہ ساز کمپنیمیڈیٹ فارماسیوٹیکل کمپنی کی تیار کردہ جنٹامڈ انجکشن کے بیچ نمبر A-20434 کو باضابطہ ملاوٹ شدہ و غیر معیاری قرار دیدیا۔ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے مذکورہ انجکشن کو مارکیٹ سے واپس اٹھانے کے لیے متعلقہ کمپنی کو ہدایت کردی۔ ڈریپ نے مذکورہ کمپنی کو ہدایت جاری کی ہے کہ سی ڈی ایل کی جانب سے ملاوٹ شدہ و غیر معیاری قرار دیے گئے مذکوریہ انجکشن کے بیچ کو تمام فارمیسیز، ہسپتال، سیل پوائنٹس وخریدار سے واپس لانے کے لیے اپنے سیلزآفیسرز، سپلائرز اینڈ ڈسٹری بیوٹرز کو الرٹ کرے۔ڈریپ نے مذکورہ کمپنی کو ہدایت دی ہے کہ وہ مذکورہ انجکشن کو مارکیٹ سے واپس اٹھاکر سات یوم کے اندر عمل درآمدی رپورٹ جمع کرائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…