ہفتہ‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2025 

نئے اضلاع بنائے جانے کا انکشاف حد بندیاں اور کاغذی کارروائیاں بھی مکمل

datetime 6  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)سندھ میں 12 تعلقوں پر مشتمل6 نئے اضلاع بنائے جانے کا انکشاف ہوا ہے، انتہائی رازداری سے حد بندیاں اور کاغذی کارروائیاں بھی مکمل کی جا چکی ہیں۔انتہائی باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پیپلز پارٹی کی قیادت نے سندھ میں متحدہ قومی موومنٹ،تحریک انصاف،

جی ڈی اے اور دیگر سیاسی حریفوں کو سیاسی شکست دینے کیلئے صوبے میں لگ بھگ 12 یا اس سے زائد تعلقوں پر مشتمل 6 یا 8 نئے اضلاع بنانے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ اس مقصد کیلئے حکومت سندھ نے انتہائی خفیہ اور رازداری سے حد بندیاں اور تمام تر کاغذی کارروائیاں بھی مکمل کرلی ہیں۔ذرائع نے انکشاف کیا کہ وزیر اعلی سندھ کی ہدایت پر محکمہ ریونیو نے مذکورہ حد بندیوں اور کاغذات میں ضلع دادو اور جام شورو کو تقسیم کرکے دو نئے اضلاع میہڑ اور سیہون شریف(جسے شہباز آباد)کا نام دیا جائے گا بنانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ضلع سانگھڑ کو تقسیم کرکے اس میں سے دو نئے اضلاع شہداد پور ، ٹنڈوادم اور کھپرو کو بنانے کی تجویز بنائی گئی ہے جبکہ اسی طرح ضلع تھر کو دو حصوں میں تقسیم کرکے نیا ضلع چھاچھرو کے نام سے بنائے جانے کی تیاریاں مکمل کی جاچکی ہیں۔دوسری جانب سکرنڈ کو ضلع کا درجہ دیکر اسے حاکم آ باد کا نام دیکر اسے ضلع تشکیل دیا جا رہا ہے جس میں سرہاڑی تعلقہ کو بھی شامل کیا جائیگا جبکہ ضلع بدین ، ٹنڈو محمد خان اور ٹنڈوالہ یار کا کچھ علاقہ لیکر ماتلی کو ضلع بنانے کا امکان ہے۔ضلع ماتلی کو 4 تعلقوں پر بنائے جانیکی تجویز دی گئی ہے جن میں ماتلی، تلہار، ٹنڈو غلام حیدر، اور ٹنڈو غلام علی ایٹ دمبالو شامل ہیں۔ ادھر ٹنڈو محمد خان سے ٹنڈو غلام حیدر کو ماتلی ضلع میں شمولیت کے بعد ٹنڈومحمد خان کو نیا تعلقہ سہری یا شیخ بھرکیو کو شامل کئے جانیکے امکانات ہیں جبکہ ضلع بدین سے دو تعلقوں ماتلی اور تلہار کی علیحدگی کے بعد ضلع بدین کو نیا تعلقہ پنگریو دیئے جانے کے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…