ہفتہ‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2025 

افغانستان میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لیے خصوصی ہدایات جاری

datetime 6  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور ( آن لائن)افغانستان میں پھنسے ہو ئے خیبر پختونخوا ، پنجاب کے چار ہزار متاثرین کو واپس لانے کے لئے پاک افغان طورخم بارڈر پر خصوصی انتظامات کر لئے گئے ہیں۔ ان کی واپسی آج سے ممکنہ طور پر شروع ہو جائیگی ۔ کرونا وائرس کی روک تھام کے لئے

ان کے ٹیسٹ طورخم بارڈر پرکئے جائینگے۔ خیبرپختونخوا کے 2ہزار ، پنجاب اسلام آباد ، کے تقریباً 2ہزار سے زائد شہری افغانستان میں پھنس چکے ہیں ۔ سعودی عرب جانے کے لئے کابل کے راستے جانے والے یہ پاکستانی گزشتہ تین دنوں سے کابل میں پھنسے ہو ئے ہیں ۔ سعودی عرب کی جانب سے افغانستان پر ہوائی سفر پر پابندی عائد کرنے کے بعد یہ پاکستانی پھنس کررہ گئے ہیں ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ان پاکستانیوں کی واپسی پاک افغان طورخم بارڈر کے ذریعے کرنے کی منظوری دیدی گئی ہے ۔ طورخم بارڈر پر ان کی آمد کے باعث سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔دوسری جانب وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ 17جون سے مغربی سرحد پر ہر قسم کی نقل وحرکت پر مکمل پابندی عائد ہے ۔ شدید بیمار اور افغانستان میں پھنسے پاکستانیوں واپسی کی اجازت ہے۔ وزرات داخلہ کا کہناہے کہ افغانستان سے سعودیہ کا فضائی آپریشن معطل ہونے کے باعث بڑی تعداد افغانستان پھنس گئی ہے۔ افغانستان میں پھنسے پاکستانیوں کے لیے طریقہ جاری کر رہے ہیں۔ ویکسینڈ افراد کا پاکستان آمد پر ار اے ٹی ٹیسٹ کیا جائے گا۔وزرات کے مطابق مثبت کیسسز والے افراد 10قرنطینہ رہیں گے۔ کرونا منفی افراد کو گھر جانے کی اجازت ہو گی۔ نان ویکسینڈ افراد کو 10 قرنطینہ میں رہنا ہو گا۔ قرنطینہ میں موجود افراد کا 8دونوں بعد کرونا ٹیسٹ کیا جائے گا ۔صوبائی انتظامیہ چمن اور طورخم سے قرنطینہ سینٹر تک افراد کو لے کر جانے کے انتظامات کی ذمہ دار ہو گی۔



کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…