جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

عمران خان نے خاص سفارش پر مولانا فضل الرحمن کو ’ڈیزل‘کہنا چھوڑدیا۔۔مولانا طاہر اشرفی کا انکشاف‎

datetime 6  جولائی  2021 |

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک /اے پی پی)وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی و نمائندہ مذہبی ہم آہنگی حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے خاص سفارش پرجے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا نام بگاڑنا چھوڑا ۔ انہوں نے کہا کہ تحفظ ناموس ﷺ معاملے پوری دنیا نےوزیراعظم کے اقدام کو سراہا ہے لیکن اتحاد بنا کر 10نشستیں نہ لینے والے

اپوزیشن رہنما عمران خان پر تنقید کر نے میں مصروف ہیں ۔ طاہر اشرفی کا مزید کہنا تھا کہ متحدہ علما بورڈ کے کہنے پر وزیراعظم مران خان نے مولانا فضل الرحمان کا نام بگاڑنا چھوڑا۔دوسری جانب وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے مذہبی آہنگی علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ آئین پاکستان تمام شہریوں کو برابر تحفظ دیتا ہے‘ ملک میں ہر کسی کوا ظہار رائے کی مکمل آزادی ہے‘پاکستان کی سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہوگی‘افغانستان میں امن چاہتے ہیں‘ملک بھرمیں تمام مذاہب کے مقدس مقامات اور مقدس ہستیوں کے احترام کی مہم شروع کررہے ہیں‘فحاشی سے متعلق وزیراعظم عمران خان کے بیان کو غلط رنگ دیا گیا‘ اقوام متحدہ نے اسلامو فوبیا کو عالمی امن کے لیے خطرہ قراردیا ہے ، ہم اقوام متحدہ کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کااظہار جمعہ کے روز بین المذاہب رواداری کے فروغ اور مذہبی مقدسات کے احترام کے لیے آگاہی مہم کے سلسلے میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اتحاد،وحدت،اخوت اور رواداری کی ضرورت ہے‘ مسجد،گرجاگھر،مندر اور گردوارے سے محبت اور احترام کی آواز بلند کرنا ہو گی ‘مذہبی بنیاد پر فساد اس وقت شروع ہوتا ہے جب دوسروں کے مقدس مقامات اور مقدس ہستیوں کی توہین کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ آج سے ملک گیر تمام مذاہب کے مقدسات کے احترام کی مہم شروع کر رہے ہیں‘ اس سلسلہ میں پاکستان کے تمام مسالک سے رابطہ کریں گے اور ایک دوسرے کے مقدسات کے احترام کی دعوت دیں گے۔طاہر اشرفی نے کہاکہ اقوام متحدہ نے اسلامو فوبیا کو عالمی دہشت گردی قرار دیا ہے اور ہم اقوام متحدہ کے اس اقدام کو سراہتے ہیں‘توہین مذہب یا توہین رسالت کے قانون کے غلط استعمال کو روکنا ہو گا‘خوشاب واقعہ میں جس شخص نے ناموس رسالت کے معاملے میں قتل کیا اسکو عدالت نے سزا دے دی ہے۔ معاون خصوصی نے کہاکہ آئین پاکستان تمام شہریوں کو تحفظ دیتا ہے‘پاکستان امن کا داعی اور معاون ہے بدامنی میں نہیں ہے‘پاکستان کی سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہوگی اورپاکستان بھی امید کرتا ہےکہ پاکستان کے خلاف بھی کوئی سرزمین استعمال نہیں ہوگی‘افغانستان میں امن چاہتے ہیں اورافغان عوام کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہاکہ ملک میں مذہبی اظہار رائے کی مکمل آزادی ہے‘آئین کے تحت قادیانی مسلم شعائراستعمال نہیں کر سکتے ‘جب وہ مسلم شعائر کا استعمال کرتے ہیں تو امن و امان کو برقررار رکھنے کے لیے قانون حرکت میں آتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ دنیا پاکستان میں مذہبی بنیادوں پر تقسیم چاہتی ہے لیکن اللہ کا شکر ہے کہ ملک میں تمام مسالک مکمل امن امان اور باہمی اتحاد سے اپنے مذہبی امورو عبادات سرانجام دیتے ہیں اور کوئی بھی مسلکی اور مذہبی اختلاف نہیں ہے‘محرم الحرام میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے اپنے مسلک کو چھوڑو نہیں اور دوسرے کو چھیڑو نہیں پالیسی پر عمل پیرا ہو کر امن وامان کے قیام کو یقینی بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ دشمن ہمیں تقسیم کرنا چاہتے ہیں آئندہ دو تین ماہ بہت اہم ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…