جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

بلااجازت مسجد الحرام آنے پر 10 ہزار ریال جرمانہ عائد کرنے کا اعلان

datetime 5  جولائی  2021 |

کراچی(این این آئی)سعودی عرب نے بلااجازت مسجد الحرام آنے پر 10ہزار ریال جرمانہ عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت داخلہ نے اپنے اعلامیے میں کہا ہے کہ حج تک مسجد الحرام اور اس کے آس پاس اجازت نامے کے بغیر آنے والوں پر دس ہزار سعودی ریال کا جرمانہ عائد کیاجائے گا۔ منا، مذدلفہ اور عرافات آنے پر بھی پابندی ہو گی۔

دوسری بار خلاف ورزی پر جرمانہ بھی ڈبل کر دیا جائے گا۔اعلامیے کے مطابق جن افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین لگ چکی ہے انہیں مسجد نبوی اور مسجد حرام میں آنے کی اجازت ہو گی۔اعلامیہ کے مطابق کورونا وائرس وبا جب تک ختم نہیں ہوتی جرمانے کی سزا نافذ رہے گی۔ دوسری جانب سعودی عرب کی حکومت نے مزید چھ پیشوں اور شعبوں کو مقامی سطح پر اپنانے کی منظوری دی ہے جس کے نتیجے میں مقامی شہریوں کے لیے نوکریوں کے ہزاروں مواقع پیدا ہوں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی عرب میں انسانی وسائل اور سماجی ترقی کے وزیرانجینیر احمد بن سلیمان الراجحی نے متعدد پیشوں اور سرگرمیوں کو مقامی شکل دینے کے لیے 6 نئے وزارتی فیصلوں کے اجرا کا اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان پیشوں کو مقامی سطح پر اپنانے سے چالیس سے زیادہ ملازمتیں فراہم کی جاسکیں گی۔انہوں نے کہا کہ ان پیشوں اور سرگرمیوں میں تکنیکی اور انجینئرنگ کے پیشوں کے علاوہ قانونی مشیر ، قانونی فرموں ، کسٹم کلیئرنس ، رئیل اسٹیٹ کی سرگرمیاں ، سنیما سیکٹر اور ڈرائیونگ اسکول شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال کے منصوبے کا مقصد دو لاکھ 30 ہزارسے زیادہ ملازمتیں فراہم کرنا ہے۔الراجحی نے وزارتی فیصلوں کے اجرا کے موقعے پر اس بات پر بھی زور دیا کہ ان فیصلوں کا اجرا وزارت کی حکمت عملی کا تسلسل ہے تاکہ قومی کیڈروں کو معیاری اور باوقار ملازمت کے مواقع حاصل کرنے کے قابل بنایا جاسکے اور کام کے لیے ایک پرکشش اور حوصلہ افزا ماحول مہیا کیا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ مختلف کمپنیاں اور ادارے مقامی سطح پر شہریوں کو روزگار کی فراہمی اور مختلف پیشوں کو اپنانے کے حوالے سے حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کررہے ہیں۔ پرائیویٹ سیکٹر کی طرف سے حکومت کے ساتھ اس شعبے میں تعاون سے لیبر مارکیٹ کی ترقی، کاردکردگی میں بہتری اور پیداوارمیں اضافہ ہوگا۔قابل ذکر ہے کہ وزارت انسانی وسائل اور سماجی ترقی نے رواں سال کے آغاز سے ہی متعدد فیصلے جاری کیے ہیں ، جن میں بند کمرشل کمپلیکس ، ریستوران کیفے ، کیٹرنگ مارکیٹ اور نجی سطح پرتعلیمی پیشوں کو مقامی سطح پراپنانے کیفیصلے شامل ہیں۔اس سے قبل جن شعبوں میں مقامی شہریوں کے لیے ملازمتیں پیدا کرنے کے حوالے سے اقدامات کیے گئے ہیں ان میں دندان سازی ، فارمیسی ، انجینیرنگ اور اکانٹنگ جیسے شعبے شامل ہیں۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…