جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

پاکستان سے ایمریٹس اور اتحاد ایئر لائنز کے فلائٹ آپریشن کے معطلی میں توسیع

datetime 5  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) پاکستان سے ایمریٹس اور اتحاد ایر لائنز انتظامیہ نے فلائٹ آپریشن کے معطلی میں توسیع کردی ہے۔کورونا وبا کی وجہ سے پاکستان سے ایمریٹس اور اتحاد ایر لائنز انتظامیہ نے اپنے فلائٹ آپریشن مزید معطل رکھنے کا فیصلہ کیا ہے،

اس حوالے سے ایمریٹس ایئر لائنز نے پاکستان سمیت سری لنکا اور بنگلا دیش سے دبئی کے لئے فلائٹ آپریشن مزید 15جولائی تک معطل رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور کورونا وبا کو دیکھنے کے بعد ہی پروازیں پاکستان سمیت بنگلا دیش اور سری لنکا سے پروازیں بحال کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا، ایمریٹس ایئر لائنز انتظامیہ کی جانب سے تمام ٹریولز ایجنٹس اور بکنگ ایجنسیز کو نوٹی فکیشن بھجوادیا گیا ہے۔پاکستان سے ابوظہبی کے لئے ایک اور خلیجی نجی فضائی کمپنی اتحاد ایئر لائن نے بھی کورونا وائرس کی وجہ سے فلائٹ آپریشن 21 جولائی تک معطل کردیا ہے، اتحاد ایئر لائن کی جانب سے بھی باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے کہ اس دوران مسافروں کی کسی بھی کلاس کے لئے بکنگ نہ کی جائے، موجودہ وبا اور عالمی سطح پر ایئر لائینز کے آپریشن کی بحالی کے لئے جو ہدایات جاری ہوں گی اس کی روشنی میں ہی پاکستان سے اتحاد ایر لائنز انتظامیہ مسافروں کی مختلف کلاسوں میں ہدایات کے مطابق بکنگ کا عمل شروع کرے گی لیکن 21جولائی تک اتحاد ایئر لائن کا فلائٹ آپریشن معطل رہے گا اور کسی بھی مسافر کی بکنگ نہیں کی جائے گی۔یاد رہے کہ نجی ایر لائنز کی پروازیں معطل ہونے سے پاکستان سے متعدد مسافر دبئی اور ابوظہبی کے درمیان پروازیں بحال نہ ہونے سے سخت مشکلات سے دوچار ہیں۔



کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…