جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

باغ میں سیر کرنے گئی جہاں 11افراد نے زیادتی کا نشانہ بنایا،متاثرہ خاتون کا بیان ‎‎

datetime 5  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )قصورمیں خاتون کو پولیس اہلکار سمیت 11افراد نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا،درندہ صفت ملزم زیادتی کی ویڈیو بھی بناتے رہے اور 50ہزار روپے بھتہ بھی مانگتے رہے۔خاتون پر تشدد کی ویڈیو منظر عام پر آچکی ہے۔ زیادتی کا نشانہ بننے والی

خاتون کا بیان سامنے آگیا ہے ، متاثرہ خاتون کا کہنا تھا کہ میں باغ میں سیر کیلئے باہر گئے جہاںپر مجھے 11افراد نے زیادتی کا نشانہ بنایا ۔ خاتون نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان گیارہ افراد میں ایک پولیس اہلکار بھی شامل تھا ،زیادتی کرنے والے مالی کے دوستتھے ۔ متاثرہ خاتون کا کہنا تھا کہ مجھے تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔ اس کیس میں ملوث پولیس نے 4افراد کو گرفتار کر لیا ہے ۔دریں اثنا لاہور کی رہائشی خاتون اپنے رشتے داروں کے پاس قصورمیں گاؤں کی سیر کے لئے آئی تھی،نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور کے مطابق پولیس اہلکار نے باغ کے مالی کو ساتھ ملا لیا جس نے خود بھی زیادتی کی اور دیگر ساتھیوں کو بھی بلوا کر زیادتی کروائی۔اوباشوں نے خاتون کی دہائی تک نہ سنی اور ویرانی جگہ لیجا کر چھوڑ دیا،متاثرہ خاتون جب انصاف کے لئے تھانہ شیخم پہنچی تو سب انسپکٹر نے رپورٹ درج کرنے کی بجائے اسے بھگا دیا اور دوبارہ تھانے آنے پر الٹا مقدمہ درج کرنے کی دھمکیاں دیں،ڈی پی او قصور نے معاملہ پر سب انسپکٹر کے خلاف مقدمہ درج کر کے محکمانہ انکوائری کمیٹی بنا دی ہے۔پولیس نے11میں سے 4ملزموں کو گرفتار کرکے کارروائی شروع کردی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…