جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

حکومت کو اگلا الیکشن چوری نہیں کرنے دیں گے،احسن اقبال

datetime 4  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بدوملہی (آن لائن)مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری ، سابق وفاقی وزیر داخلہ اور رکن قومی اسمبلی پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت کو اگلا الیکشن چوری نہیں کرنے دیں گے، حکومت عوام میں اپنی غیر مقبولیت سے خوف زدہ ہے، اگلے الیکشن میں پی ٹی آئی امیدواروں کی ضمانتیں ضبط ہوں گی، سوات میں پی ڈی ایم جلسے ثا بت کر دیا عوام اس حکومت کی پالیسوں سے تنگ آچکے ہیں

وہ اس حکومت کو رخصت دیکھنا چاہتے ہیں،حکومتی ترجمان جو دعوے کررہے ہیں کہ ملکی معیشت جنت بن گئی ہے یہ دراصل عوام کے زخموں پر نمک چھڑکتے ہیںحکومت کے ترجمان کہتے ہیں کہ اعداوشمار بولتے ہیں بے شک ہر گلی محلے کے اندرہر انسان کے اندر مہنگائی کے بول بولتے ہیں اس کے بجلی اور گیس کے بولتے ہیں۔ نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ یہ نالائق حکومت ہے وہ کونسے اعداوشمار ہیں جن سے یہ عوام کا پیٹ بھرنا چاہتے ہیںحکومتی ترجمانوں کے اعداوشمار سے عوام کو روٹی نہیں ملتی ،گھی،آٹا،سبزیاں ،دالیں،انڈے دودھ مہنگا ہوچکا ہے اور بجلی کا بل ناقابل برادشت ہوچکا ہے انہوں نے کہا کہ آج عوام آٹھ سے دس گھنٹے کی لوڈشیڈنگ بھگت رہے ہیں وہ حکومتی ترجمان اب کہا ں ہیں جو کہتے تھے کہ نواز شریف ضرورت سے زیادہ بجلی کے منصوبے لگا گیاہے اگر ضرورت سے زیادہ بجلی کے منصوبے لگے تھے تو لوڈشیڈنگ کا کیا جواز ہے اس کا واضع مطلب ہے کہ ان نالائقوں سے بجلی کا نظام نہیں چل رہابجلی کے نظام میں ڈیمانڈ اینڈ سپلائی کے نظام کو مینج نہیں کررہے جس طرح کہ یہ گیس کا بندوبست نہیں کر سکے تھے پہلے سردیوں میں گیس کی لوڈشیڈنگ ہوتی تھی اب گرمیوں میں گیس کی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے احسن اقبال نے کہا کہ جب گندم کی فصل بازار میں آتی تھی تو آٹا سستا ہوتا تھا اب گند م کی فصل بازار آتی ہے تو آٹا مہنگا ہوتا ہے اور گندم بھی امپورٹ ہوتی ہے یہ حکومتی کی ناکامیاں ہیں جن کی وجہ سے یہ پچھلے دس ضمنی الیکشن ہار چکی ہیں انتخابی اصلاحات کا مقصد دس انتخابی حلقوں میںالیکشن ہارنے کے بعد اے ٹی ایم مشینوں کے ذریعے اگلا الیکشن چوری کرنا ہے حکومت کو ہم اگلا الیکشن چوری نہیں کرنے دیں گے احسن اقبال نے کہا کہ یہ عوام میں اپنی غیر مقبولیت کی وجہ سے خوفزدہ ہیںیہ چاہتے ہیں کہ جیسے آر ٹی ایس کے ذریعے 2018میں انکو جتوایا اب الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے اگلا الیکشن دوبارہ جیتیں ایسا نہیں ہو سکے گا اگلے الیکشن میں عوام پی ٹی آئی کے امیدواروں کی ضمانتیں ضبط کروائیں گے کیونکہ عمران نیازی نے پاکستان کی عوام کے ساتھ دھوکہ کیا ہے پاکستان کے عوام کو ریاست مدینہ کا خواب دیکھا کہ انہیں مہنگائی کے جہنم میں پھنک دیا ہے یہ ریاست مدینہ کا وزیر اعظم نہیں ہے جس کے دفتر کا ماہانہ خرچہ ڈھائی ارب روپیہ ہو

جو روزانہ ڈھائی کروڑ روپے روزانہ اپنے دفتر پہ خرچ کرتا ہو وہ ریاست مدینہ کا حاکم نہیں ہے وہ پاکستان کا شہنشاہ بنانا چاہتا ہے اُسے ہم شہنشاہ نہیں بننے دیں گے سیکرٹری جنرل ن لیگ نے کہا کہ میں انٹرمیڈیٹ کے طلباء وطالبات کے مسئلے کو اجاگر کرنا چاہتا ہوںیہ حکومت نہایت بے حسی کے ساتھ ان کے مستقبل سے کھیل رہی ہے طلباء وطالبات کے کورسز مکمل نہیں ہوئے

جو سمارٹ سلبیس دیا گیا وہ بھی پورا نہیں ہوا اور پندرہ بیس دن کے نوٹس پر ڈیٹ شیٹ دی گئی احسن اقبال نے کہا کہ امتحانات فوری طور پر 45دن کے لئے موخر کیے جائیں اور فوری ہنگامی کلاسز کا بندوبست کیا جائے ڈبل شفٹ چلائی جائے تاکہ ان کا کورس مکمل ہوتاکہ اہم ترین امتحان میں تیاری سے بیٹھ سکیںحکومت نوجوانوں کے مسئلے سننے کی بجائے ان پر لاٹھیاں برسا رہی ہے انہیں جیلوں میں ڈال رہی ہم اسکی پرزور مذمت کرتے ہیں۔



کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…