جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

بھارت میں زندہ شخص ڈیتھ سرٹیفکیٹ وصولی کیلئے طلب

datetime 4  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی )بھارت میں پیش آنے والے ایک عجیب و غریب واقعے میں میونسپل کارپوریشن میں زندہ شخص کو اپنا ہی ڈیتھ سرٹیفکیٹ وصول کرنے کے لیے کال کردی گئی۔بھارتی ٹی وی کے مطبق یہ واقعہ بھارتی ریاست مہاراشٹر کے شہر تھانے میں پیش آیا۔

چندراشیکھر دیسائی نامی شخص نے دعوی کیا کہ مجھے تھانے میونسپل کارپوریشن سے اپنا ڈیتھ سرٹیفکیٹ وصول کرنے کے لیے کال موصول ہوئی۔مذکورہ معاملہ میڈیا میں رپورٹ ہونے کے بعد تھانے میونسپل کارپوریشن نے نوٹس لیا اور بیان جاری کیا۔تھانے میونسپل کارپوریشن کے ڈپٹی کمشنر سندیپ مالوی نے کہا کہ یہ محض ایک تکنیکی غلطی ہے اورچندراشیکھر دیسائی یقین دہانی کروائی گئی کہ کال کرنے سے پہلے تصدیق کی جائے گی۔سندیپ مالوی نے کہا کہ ہمیں یہ لسٹ پونا کے دفتر سے ملی تھی ہم نے تیار نہیں کی تھی، یہ ایک تکنیکی مسئلہ تھا۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک تکنیکی مسئلہ تھا کیونکہ ان کا نام مرنے والوں کی فہرست میں شامل تھا۔سندیپ مالوی نے کہا کہ ہم نے اپنی ٹیم کو فہرست کی تصدیق کرنے کی ہدایت کی ہے اور اس کے بعد لوگوں کو فالو اپ کے لیے کال کریں۔مذکورہ معاملے کی تصاویر وائرل ہونے کے بعد ٹوئٹر صارفین کی جانب سے مزاحیہ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…