جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

25 سالہ عراقی شیف چکن سوپ کی دیگ میں گرنے سے ہلاک

datetime 4  جولائی  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )15 جون کو عراق میں پیش آنے والے ایک ہولناک واقعے میں 25 سالہ عراقی شیف عیسیٰ اسماعیل چکن سوپ کی ایک بڑی دیگ میں گر پڑے، جس سے ان کے جسم پر تھرڈ ڈگری جلنے کے زخم آئے۔ عیسیٰ اسماعیل کے جسم کا 70 فیصد سے زیادہ حصہ جل گیا

اور پانچ دن بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ چل بسے، ان کے ایک رشتہ دار زارون حسنی کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ وہ شادی کی تقریبات ماتمی محفلوں اور مختلف تقریبات میں کھانا پکایا کرتے تھے۔ اردو انڈیپنڈیٹ کے مطابق دو برس سے وہ 25000 عراقی دینار دیہاڑی کے عوض دو پارٹی ہالوں میں کام کر رہے تھے۔ 25000 عراقی دینار تقریباً 17.12 امریکی ڈالر کے برابر ہیں۔ عیسیٰ اسماعیل 15 جون کو عراق کے شمالی ضلع زاکو میں شادی کی تقریب میں چکن سوپ بنا رہے تھے جب وہ پھسل کر دیگ میں جاگرے۔ تین بچوں کے والد اسماعیل ہیزل ہال میں تقریبات کے لیے کھانا تیار کر رہے تھے جب یہ حادثہ پیش آیا۔ زاکو ضلع عراقی کردستان کے ساتھ واقع ہے، اسے عراق کا کردستانی خود مختار علاقہ بھی کہا جاتا ہے۔ متحدہ عرب امارات نیوز کے مطابق اسماعیل تقریبا آٹھ سال سے باورچی تھے۔ انہیں علاج کے لیے قریبی شہر دوہوک کے ایک ہسپتال لے جایا گیا، تاہم کئی دن تک جلے ہوئے جسم اور شدید زخموں سے لڑنے کے بعد، 21 جون کو وہ دم توڑ گئے۔ جب آخرکار اس حادثے کی خبر سامنے آئی تو ان کی اندوہناک موت کے نتیجے میں سوشل میڈیا پر غم و غصے کی کیفیت پھیل گئی۔ مقامی کرد میڈیا، رودا میڈیا نیٹ ورک نے اس حوالے سے رپورٹ کیا کہ اسماعیل کے تین بچے تھے اور سب سے چھوٹی بیٹی صرف چھ ماہ کی تھی۔ گلف نیوز کے مطابق اسماعیل کی المناک موت کی خبر کے بعد مبصرین نے زور دیا ہے کہ وہ ریستوران اور کچن کے اندر حفاظتی اقدامات کو اپ گریڈ کریں۔ گلف نیوز نے مزید کہا کہ سوگواران نے تجارتی کچن میں حفاظتی احتیاطی تدابیر میں اضافے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…