منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

بلاول بھٹو کا طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا، طیارے کی ملتان میں ہنگامی لینڈنگ

datetime 4  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان/اسلام آباد(این این آئی)پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زداری کا طیارہ نے فنی خرابی کے سبب ملتان ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔ اتوار کو بلاول بھٹو زرداری کے طیارے میں فنی خرابی سامنے آئی ہے جس کے سبب ان کے طیارے کی ملتان ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈں گ کرنی پڑی۔طیارے میں سعید غنی، ناصر حسین شاہ بھی بلاول بھٹو کے ساتھ تھے۔

فنی خرابی کی وجہ سے بلاول بھٹو زرداری کیلئے ایئرپورٹ پر گاڑیوں کا انتظام کیا گیا اور وہ بذریعہ سڑک اسلام آباد روانہ ہوئے۔بلاول بھٹو شاہ رکن عالم انٹرچینج سے موٹروے پر روانہ ہوئے اور وہ اسلام آباد میں پارٹی کے اہم امور انجام دیں گے۔بلاول بھٹو پیر کو آزادکشمیر الیکشن سے متعلق پارٹی مہم کا آغاز کریں گے۔ دوسری جانب ترجمان سندھ حکومت،مشیر قانون، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہاہے کہ لینڈ گریبنگ، بیواؤں اور غریبوں کی زمینیں ہتھیانا پی ٹی آئی کے لوگوں کا محبوب مشغلہ ہے،چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے متعلق بات کرکے شہباز گل صرف اپنا سیاسی قد بڑھانے کی ناکام کوشش کرتے ہیں۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹرمرتضی وہاب نے کہاکہ پی ٹی آئی تہذیب اور اخلاق سے ناآشنا ہے، اس نے سیاست میں گالم گلوچ، بدتہذیبی، عدم برداشت کو پروان چڑھایاہے۔انہوں نے کہاکہ جب سے سلیکٹڈ سرکار اقتدار میں لائی گئی ہے اس وقت سے پارلیمینٹ کو بے توقیر کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔انہوں نے کہاکہ شہباز گل جیسے لوگ کرائے پر کام کرنے کے بعد رفو چکر ہوجاتے ہیں، شہباز گل کی پہچان یہ ہے کہ وہ حلیم عادل جیسے لوگوں کے ساتھ بیٹھ کر پریس کانفرنس کرتے ہیں۔بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ لینڈ گریبنگ، بیواؤں اور غریبوں کی زمینیں ہتھیانا

پی ٹی آئی کے لوگوں کا محبوب مشغلہ ہے۔انھوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب شہباز گل پی ٹی آئی کو اس کے حال پر چھوڑ کر دیار غیر میں ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اس ملک کا مستقبل اور بھٹو کا نواسہ ہے۔پیپلز پارٹی اس ملک کے لیے قربانیاں دینے والی واحد جماعت ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…