جمعرات‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2026 

اعجاز جاکھرانی کیس، وفاقی وزیر محمد میاں سومروکو جان سے مارنے کی دھمکیاں ملنے لگیں

datetime 4  جولائی  2021 |

جیکب آباد(این این آئی) نیب کی جانب سے سابق صوبائی وزیر اعجاز جاکھرانی کو گرفتار کرنے کی کوششیں جاری ہیں، تاہم انہیں ابھی تک کامیابی حاصل نہیں ہوسکی ہیں۔تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے مختلف علاقوں میں نیب کی جانب سے مشیر جیل خانہ جات اعجاز جاکھرانی کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں، اعجاز جاکھرانی پر نیب ٹیم پر حملہ کا الزام ہے۔

ذرائع کے مطابق اعجاز جاکھرانی کے ساتھیوں نے نیب کی کارروائیوں کو سیاسی انتقام قرار دیتے ہوئے اس کا الزام وفاقی وزیر محمد میاں سومرو پر عائد کیا ہے اور انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی ملی ہیں۔دھمکیوں کا وڈیو پیغام منظرعام پر آگیاہے، جس میں سابق صوبائی وزیر اعجاز جاکھرانی کے حمایتی شخص وفاقی وزیر محمد میاں سومرو کو مخاطب کرتے ہوئے کہہ رہا ہے کہ نیب نے اعجاز جاکھرانی کے گھرچھاپہ مار کراچھانہیں کیا، محمد میاں سومرو تمھار ے لئے اچھا ہے کہ امریکا چلے جاؤ،یہاں بچنا مشکل ہے۔وفاقی وزیر کو کھلے عام دھمکیاں دینے پر ایس ایس پی جیکب آباد شمائل ریاض ملک کو تنقید کا سامنا ہے، شمائل ریاض ملک جیکب آباد میں امن امان قائم کرنے میں ناکام ہوچکے۔دوسری جانب سندھ کے وزیر اطلاعات و بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہاہے کہ حلیم کو جیل کا خوف کھائے جارہا ہے، ہم نیب کی طرف دیکھ رہے ہیں کہ حلیم عادل کو کب گرفتار کرتی ہے، اگر کوئی امریکا جا رہا ہے تو پی ٹی آئی کو کس بات کا خوف ہے۔اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے ناصر حسین شاہ نے کہاکہ حلیم کے بیانات ان کی بوکھلاہٹ اور کھوکھلے پن کا ثبوت ہیں، آج حلیم مراد سعید کی زبان استعمال کررہے ہیں، ان لوگوں میں صرف بدتمیزی اور گالم گلوچ کا آپس میں مقابلہ ہے۔انہوں نے کہاکہ ایک بات ماننی پڑے گی حلیم بہترین اتھلیٹ (Athlete) ہیں، جس طرح حلیم عادل نے سینٹرل جیل میں دوڑ لگائی تھی آج بھی وہ جیل کا ریکارڈ ہے، حلیم جیل میں بہترین دوڑ کا ریکارڈ خود ہی توڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر بن تو گئے لیکن اس عہدے پر پورا نہیں اتر سکے، روز حلیم کہتے ہیں کہ اس نے وزیراعلی سندھ کے خلاف پٹیشن دائر کی ہے، یہ آپ کے بوکھلاہٹ کے اقدام آپ کو مزید رسوا کریں گے۔ناصر حسین شاہ نے کہاکہ اگر کوئی امریکا جا رہا ہے تو پی ٹی آئی کو کس چیز کا خوف کھائے جارہا ہے، آپ کے پاؤں تلے زمین کیوں نکلی جارہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…