جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

پی آئی اے نے خلیجی ممالک کیلئے پروازوں کا شیڈول جاری کردیا‎‎

datetime 4  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )خلیجی ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانےکیلئے پی آئی اے نے پروازوں کا شیڈول جاری کر دیا۔ترجمان قومی ایئرلائن کے مطابق پی آئی اے دبئی،

دوحہ اور بحرین سےپاکستان کے لیے 18 ‏پروازیں آپریٹ کرے گی۔پروازیں گلف ممالک سے لاہور، اسلام آباد اور کراچی کے لیے آپریٹ کی جائیں گی۔ پی آئی اے ‏فلائٹ آپریشن کیلئے بوئنگ 777 طیارےاستعمال کرے گا۔نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق ترجمان کا کہنا ہے کہ دبئی سے پاکستان 10، دوحہ سے6، بحرین سے 2 پروازیں آپریٹ کی جائیں ‏گی اور گلف ممالک سے فلائٹ آپریشن 6 جولائی سے 18 جولائی تک مکمل کیا جائے گا۔قومی ایئرلائن نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو عید سے قبل واپس لانے کے انتظامات مکمل کر ‏‏لیے ہیں اور پھنسے ہونے ہم وطنوں کو واپس لانے کے لیے ہنگامی اقدامات کیے گئے ہیں۔غیرملکی ائیرلائنز کی جانب سے پروازوں کی منسوخی کے بعد امریکا سمیت دیگر ممالک سے ‏‏آنیوالے ہزاروں پاکستانی مسافر پھنس گئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ہزاروں پاکستانی مہنگے ٹکٹ خریدنے کے باوجود دیار غیر میں محصور ہوگئے ‏‏ہیں اور امریکا، ترکی سمیت کئی ممالک میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد واپسی کی منتظر ہیں ، غیر ‏‏ملکی ایئرلائن کی جانب سے پاکستان کیلئے اوور بوکنگ کی گئی۔



کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…