جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

کسانوں کو سود کے بغیر قرض اور کاروبار کے لیے مالی امداد دینے کا اعلان

datetime 4  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ کسانوں کو سود کے بغیر قرض اور کاروبار کے لیے مالی مدد دیں گے۔وزیر خزانہ شوکت ترین کی سربراہی میں کامیاب پاکستان پروگرام سے متعلق اجلاس ہوا۔ اجلاس میں معاون خصوصی عثمان ڈار، نیشنل بینک کے سربراہ اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں کامیاب پاکستان پروگرام

رواں ماہ لانچ کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہاؤسنگ منصوبے، اسکل ڈویلپمنٹ اور آسان قرضوں کو کامیاب پاکستان کے بینر تلے لایا جائے گا جبکہ ہیلتھ کارڈز اور زرعی خدمات کو بھی کامیاب پاکستان پروگرام کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں بتایا گیا کہ حکومت نے اربوں روپے کا بجٹ مختص کر دیا ہے اور 5 لاکھ روپے تک بغیر سود قرضہ دیا جائے گا۔وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ نچلے طبقے کے 40 لاکھ خاندان کو کامیاب پاکستان پروگرام میں شامل کریں گے جبکہ کسانوں کو سود کے بغیر قرض اور کاروبار کے لیے مالی مدد دیں گے۔انہوں نے کہا کہ صوبوں کے عوام کو یونیورسل ہیلتھ انشورنس میں شامل کیا جائے گا۔اس موقع پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی نوجوانان عثمان ڈار نے کہا کہ کامیاب پاکستان حکومت کا فلاحی ایجنڈے پر مشتمل سب سے بڑا پروگرام ہو گا اور حکومت ہر خاندان میں سے ایک فرد کو ٹیکنیکل ایجوکیشن دے گی۔انہوں نے کہا کہ منصوبے کے ذریعے ملک بھر کی عوام کو کم خرچ ہاوسنگ اسکیم میں شامل کیا جائے گا اور مائیکروفنانسنگ کے ذریعے نچلے طبقے کی مدد کا طریقہ کار بھی طے ہو گا۔معاون خصوصی نے کہا کہ وزیر اعظم نے ملک گیر سطح پر عوامی فلاح کے اقدامات کی ہدایت کی ہے اور وزیر خزانہ سے مشاورت مکمل کر لی ہے اور پروگرام چند دنوں میں لانچ کر دیا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…