جمعرات‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2025 

میں مسجد میں بیٹھا رہتا ہوں کیونکہ ۔۔ انور اقبال کی 4 بیٹیاں کون ہیں اور کیا کرتی ہیں؟ جانیں ان کی زندگی کے چند ایسے سچ جو بہت کم لوگ جانتے ہیں

datetime 3  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستانی شوبز کا ایک اور مقبول ستارہ انور اقبال اس جہاں فانی سے رخصت ہوگئے جن کی شوبز صنعت کے لیے کئی خدمات تھیں۔ سینئر اداکار انور اقبال کئی عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور کراچی کے ایک نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

ہماری ویب کی رپورٹ کے مطابق لیجنڈری اداکار انور اقبال نے سوگواران میں 4 بیٹیاں چھوڑی ہیں جبکہ چند ماہ قبل ان کی اہلیہ کا بھی انتقال ہوگیا تھا۔ انور اقبال اداکاری کے ساتھ ساتھ مذہبی اعتبار سے بھی بہت سنجیدہ تھے۔ ایک اپنے انٹرویو میں انہوں نے کہا تھا کہ جب ان کے پاس کوئی کام نہیں ہوتا تھا جو وہ مسجد میں جاکر بیٹھ جایا کرتے تھےاور وہاں وقت گزارتا تھا۔ انور اقبال نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ ان کی چار بیٹیاں ہیں ،سب سے بڑی بیٹی ٹی وی پروگراموں میں ڈایریکشن دیتی ہیں اور ان کی شادی بھی ہوچکی ہے۔ اس سے چھوٹی بیٹی ایونٹ مینجمنٹ کا کام سنبھالتی ہے۔ تیسرے نمبر والی بیٹی فیشن ڈیزائنر ہےجبکہ سب سے چھوٹی بیٹی اے لیولز میں میں تعلیم حاصل کر رہی ہے۔ واضح رہے کہ نامور اداکار انور اقبال نے اپنی اداکاری سے ڈراما انڈسٹری میں بھرپور نام بنایا جبکہ پی ٹی وی کے ٹاپ کلاس ڈراموں ’شمع‘ اور ’آخری چٹان‘ سے بے پناہ شہرت حاصل کی۔ گذشتہ روز یکم جولائی کو اداکار انور اقبال وفات پاگئے اور ان کی نمازہ جنازہ گلشن اقبال میں بیت المکرم مسجد میں ادا کی گئی،مختلف سیاسی شخصیات اور فنکاروں نے شرکت کی تھی۔ ماضی کے مشہور اداکار انور اقبال مداحوں کے لیے اپنی یادیں چھوڑ گئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…