بدھ‬‮ ، 09 اپریل‬‮ 2025 

کینیڈا، گھر میں آتشزدگی پاکستانی خاندان کے 7 افراد جھلس کر جاں بحق

datetime 3  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اوٹاوہ / اسلام آباد (آن لائن) کینیڈا کے علاقے البرٹا کے گھر میں آتشزدگی کے باعث 4 بچوں سمیت 7 پاکستانی جاں بحق ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا کی ریاست البرٹا میں گھر میں آتشزدگی کے باعث 4 بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق جب کہ 5 بحفاظت باہر نکلنے میں کامیاب ہوگئے،امام مسجد کیلگری سید سہروردی کا کہنا ہے کہ

گھر میں 2 خاندان رہائش پذیر تھے جس میں سے ایک خاندان چند دن قبل ہی یہاں رکنے کے لیے آیا تھا، آتشزدگی کے بعد گھر کے مالک نے پہلے اپنے دونوں بچوں کو باہر نکالا اور پھر اپنے بھائی کے بچوں کو گھر سے باہر لایا تاہم دیگر افراد کو نکالنے کا موقع نہیں مل سکا۔پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں آتشزدگی کی وجہ سامنے نہیں آسکی جب کہ کسی مجرمانہ سرگرمیوں کا بھی کوئی ثبوت نہیں ملا ہے تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں۔دوسری جانب ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ نے گھر میں آتشزدگی کے باعث 7 پاکستانی نژاد کینیڈین شہریوں کی موت پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس دلخراش حادثہ کے متاثرین کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں جب کہ وینکوور میں ہمارے قونصل جنرل متعلقہ کینیڈین انتظامیہ کے ساتھ رابطہ میں ہیں۔علاوہ ازیں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے بھی کینیڈین صوبے البرٹا کے علاقے چیسٹرمیئر میں آتشزدگی کے واقعہ میں پاکستانی نژاد کینیڈین خاندان کے 7 افراد کے جاں بحق

ہونے کی اطلاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے بیان میں مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا آتشزدگی کے واقعہ میں پاکستانی شہریوں کے جانی نقصان پر دل گرفتہ ہوں ۔ انہوں نے کہا آتشزدگی کے واقعہ کی تحقیقات کیلئے کینیڈین حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ وزیرخارجہ نے اس واقعہ میں جاں بحق ہونیوالوں کیلئے مغفرت و بلندی ء درجات کی

دعا کی ۔ وزیر خارجہ نے غمزدہ خاندان کے ساتھ اظہار تعزیت کی اور کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ انہوں نے کہا میری ہدایت پر کینیڈا میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر اور پاکستانی قونصلیٹ متاثرہ خاندان کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔ وزیر خارجہ نے متاثرہ خاندان کو ہر قسم کا تعاون فراہم کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں ۔

موضوعات:



کالم



بل فائیٹنگ


مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…