جمعہ‬‮ ، 09 مئی‬‮‬‮ 2025 

وزیراعلیٰ پنجاب کی قریبی شخصیت کو نیب نے بلا لیا

datetime 2  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے پرنسپل سیکرٹری طاہر خورشید کیخلاف تحقیقات کا آغاز کر تے ہوئے انہیں 8 جولائی کو طلب کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق طارق خورشید پر بطور سیکرٹری مواصلات آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے،ان پرمن پسند افراد کو کروڑوں کے ٹھیکے دلوانے کا بھی الزام ہے۔

ذرائع کے مطابق نیب نے طاہر خورشید کے اثاثہ جات کی تفصیلات بھی مانگ لی ہیں اور اس سلسلہ میں ایف بی آر، محکمہ ایکسائز، ریونیو اوردیگر اداروں کو خطوط ارسال کردیئے ہیں۔ دوسری جانب وزیراعلی پنجاب جناب سردار عثمان بزدار سے پارلیمانی سیکرٹری برائے ریو نیو چوہدری محمد عدنان نے ملاقات کر کے بہترین اور عوام دوست بجٹ پیش کرنے پر وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار او ران کی ٹیم کو مبارکباد دی۔انہوں نے میگا پراجیکٹس، عمار چوک کی ری ماڈلنگ، کچہری چوک و ڈیفنس چوک کی تعمیر، حلقہ پی پی 11 میں فوکل پرسنز کی تجاویز پر پانی کے اوور ہیڈ اور زیر زمین واٹر ٹینکس، پانے کی سپلائی لائنز، ٹیوب ویلز، سکول، کالج، ہسپتال، ڈسپنسریز، پارکس، قبرستانوں کی دیواروں او راستوں، گلیات، سیوریج، فلٹریش پلانٹس اور سٹریٹ لائٹس کے ترقیاتی کاموں کے لیے 2 ارب 11 کروڑ روپے کے فنڈز کی سالانہ ترقیاتی پروگرام میں منظوری پر وزیر اعلی پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ راولپنڈی ترقیاتی کاموں کے حوالے سے ہماری ترجیحات میں سرفہرست ہے۔پارلیمانی سیکرٹری نے محکمہ ایکسائز کی جانب سے سابقہ ادوار کے 10 سالہ پرانے پراپرٹی ٹیکس کے نوٹس دینے پر وزیر اعلیٰ کو عوام کے تحفظات سے آگاہ کیا اس لئے کمیٹی تشکیل دے کر اس کا دوبارہ جائزہ لیا جائے اور پراپرٹی ٹیکس آسان اقساط میں وصول کیا جائے۔

راولپنڈی میں دریا ئے سواں مین جی ٹی روڈ کے قریب سرکاری اراضی پر سبزی فروٹ و غلہ منڈی کے قیام کے حوالے سے گفتگو ہوئی جس کی وزیر اعلی نے سیکرٹری زراعت کو جلد از جلد یہ منڈی قائم کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بدار نے پنجاب بھر میں ہزاروں کنال تجاوز شدہ سرکاری اراضی کی نشاندہی کرنے، انکوائری رپورٹس مکمل کر کے بورڈ آف کوریونیو بھیجنے پر چوہدری محمد عدنان

کے اقدامات کو سراہا اور کہا کی آپ جیسے لوگوں کی محنت کی وجہ سے سرکاری اراضی واگزار کروانا ممکن ہوسکا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے بورڈ آف ریونیو اور اور ضلعی انتظامیہ کی خدمات کو بھی سراہا۔ راولپنڈی میں ممکنہ سیلاب کی صورتحال کے حوالے سے اقدامات کے حوالے سے چوہدری محمد عدنان کی طرف سے لکھے گئے خط پر بھی وزیر اعلی پنجاب نے متعلقہ حکام سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…