جمعرات‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2025 

الحمد اللہ ، تاریخ کی سب سے زیادہ ایکسپورٹ کا ہدف حاصل ہو گیا

datetime 2  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن )وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ الحمد لِلّٰہ 18 فیصد اضافے سے تاریخ کی سب سے زیادہ ایکسپورٹ کا ہدف حاصل ہو گیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک ٹوئٹ فواد چوہدری نے کہا کہ اگر سروس سیکٹر کو شامل کریں

تو یہ 31 ارب ڈالر سے زیادہ کی ایکسپورٹ ہیں۔ وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا یہ بھی کہنا ہے کہ آئندہ برسوں میں پاکستان کا ایکسپورٹر ملک کے معاشی استحکام کا اہم ستون ہو گا۔دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے لیے آ رہے تھے لیکن اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا اسپیکر قومی اسمبلی کو پیغام گیا تھا کہ وزیراعظم آئیں گے تو وہ اجلاس میں نہیں آئیں گے ،ہمارے خدشات اس وقت ہوتے ہیں جب بھارت افغان سرزمین کو ہمارے خلاف استعمال کرتا ہے ۔۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا ہماری دعا اور کوشش ہے کہ افغانستان میں پرامن حکومت قائم ہو، ہم کوشش کر رہے ہیں کہ افغانستان میں مذاکرات ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ طالبان کا حکومت میں آنا اتنا آسان نہیں ہو گا، ہم چاہتے ہیں افغان طالبان اور غنی حکومت میں مذاکرات ہوں، 30 لاکھ افغانی پاکستان میں موجود ہیں، مزید آگئے تو معاشی بوجھ بڑھ جائے گا۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا ہمارے خدشات اس وقت ہوتے ہیں جب بھارت افغان سرزمین کو ہمارے خلاف استعمال کرتا ہے، کوشش ہے کہ افغان طالبان اور حکومت میں کشیدگی کم ہو۔ملک میں جاری لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ بجلی فیول پر پیدا ہو رہی ہے، فیول کی شارٹیج ہو تو لوڈشیڈنگ شروع ہو جاتی ہے، تربیلا میں پانی کی آمد سے بجلی کی فراہمی میں بہتری آئے گی۔سابق حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور شہباز شریف نے ساری بجلی امپورٹڈ فیول پر بنائی، امپورٹڈ فیول میں کمی آنے پر بجلی کا سسٹم بیٹھ جاتا ہے، ہمارا بجلی کی ڈسٹری بیوشن کا نظام نہیں ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…