جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

مالکن نے 15 سالہ ملازمہ کو تشدد کے بعد قتل کر دیا، لاش پنکھے سے لٹکا دی

datetime 2  جولائی  2021 |

مکوآنہ (این این آئی ) فیصل آباد میں ظلم و بربریت کی انتہا، مالکن نے 15 سالہ ملازمہ کو تشدد کے بعد قتل کر دیا، لاش پنکھے سے لٹکا دی۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کی رہائشی عالیزہ کے گھر میں کام کرنیوالی 15 سالہ سائرہ کی لاش پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی۔

ملازمہ کے انتقال کے بعد والدہ کا بیان بھی سامنے آ گیا ہے۔والدہ نے دعویٰ کیا ہے کہ بیٹی کی وفات مالکن کے مبینہ تشدد سے ہوئی ۔ فیصل آباد کے علاقے ایوب کالونی میں مالکن نے مبینہ تشدد کرکے 15 سالہ سائرہ کو مار ڈالا اور لاش پنکھے سے لٹکا دی۔والدین کے پوچھنے پر بتایا گیا کہ بچی کی وفات بخار کی وجہ سے ہوئی ہے۔ کمسن سائرہ کی والدہ شمیم کا کہنا ہے کہ بچی آٹھ ماہ سے عالیزہ نامی خاتون کے گھر میں آٹھ ہزار روپے ماہانہ پرکام کر رہی تھی۔عالیزہ کے مبینہ تشدد سے سائرہ کی وفات ہوئی۔مالکن کے گھر ایوب کالونی پہنچے تو لاش پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی۔لڑکی کی والدہ کا کہنا ہے کہ ہمارے ساتھ ظلم ہوا، وزیراعلیٰ فوری طور پر نوٹس لیکر انصاف دلائیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی فیصل آباد میں ملازمہ پر تشدد کا واقعہ پیش آی چکا ہے۔ اس واقعے کے بعد مدینہ ٹاو?ن پولیس نے ایڈن ویلی ہاو?سنگ اسکیم میں ایک کم سن لڑکی پر تشدد کے الزام میں ایک خاتون اور ایک مرد کے خلاف مقدمہ درج کرکے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا تھاسوشل میڈیا پر گھریلو ملازمہ صدف پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ایک لڑکے، اس کی والدہ اور انکل، جن کی شناخت رانا منیر کے نام سے ہوئی، انہیں سڑک پر ایک لڑکی کو مارتے اور دھکا دیتے دیکھا گیا۔صدف کی رانا منیر کے بچوں کے ساتھ لڑائی ہوئی تھی جس کے بعد اس پر تشدد کیا گیا۔ملزمان کے خلاف مقدمہ فیصل آباد چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کی چائلڈ پروٹیکشن افسر ثمینہ نادر کی شکایت پر پاکستان پینل کوڈ (پی پی سی) کی دفعہ 34 اور 328 اے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ثمینہ نادر نے کہا کہ شہری نے سی پی اینڈ ڈبلیو بی کی ہیلپ لائن پر کال کی تھی اور تشدد کی ویڈیو بھی شیئر کی تھی۔پنجاب پولیس نے ٹوئٹر پر ایک پیغام میں ملزم کی گرفتاری کی تصدیق کی۔سٹی پولیس افسر سہیل چوہدری نے کہا کہ ملزم رانا منیر کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ لڑکی کو اس کے والدین کے حوالے کردیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…