کراچی (این این آئی)کینسر سے نبرد آزما ڈرامہ سیریل ’خانی‘ کی لکھاری آسمہ نبیل 40 برس کی عمر میں کینسر سے جنگ ہار گئیں۔40 سالہ آسمہ نبیل بریسٹ کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں، گزشتہ شب ان کی اچانک موت نے شوبز ستاروں کو غمزدہ کردیا۔آسمہ بریسٹ کینسر جیسے موذی مرض کیخلاف آگاہی مہم کا بھی حصہ رہیں۔ انہوں نے پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری کے لیے شاندار ڈرامے لکھے، جن میں خانی، خدا میرا بھی ہے، دمسہ، سْرخ چاندنی اور باندی قابلِ ذکر ہیں۔آسمہ نے بالی ووڈ فلم ’ہیلی کاپٹر ایلا‘ جس میں اداکارہ کاجول بھی شامل تھیں،کیلئے فلمی گیت کے بول لکھ کر بالی ووڈ میں قدم رکھا۔ گانا شلپا راؤ نے پیش کیا تھا۔آسمہ نے بہت سی کمپنیوں میں اشتہاری مشیر کی حیثیت سے بھی کام کیا ہے۔ وہ جے ڈبلیو ٹی میں چار سال تک تخلیقی ہدایت کار رہیں، اورینٹیم میں بھی تخلیقی سربراہ رہی ہیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
15 اکتوبر سے نیا نظام ! چیک کےذریعے رقم نکلوانے صارفین کے لیے بڑی خبر
-
وزیراعظم فیول سبسڈی سے فائدہ اٹھانے والوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)
-
سعودی عرب: ورک ویزا رکھنے والوں کیلیے بڑی خوشخبری!
-
اسموگ کا خطرہ ! تعلیمی اداروں کے حوالے سے بڑا فیصلہ کرلیا گیا
-
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان کردیا
-
ب فارم بنوانے کا طریقہ، نادرا نے والدین کے لیے اہم ہدایات جاری کردیں
-
پاکستان سے بیرون ملک جانے والے مسافروں کی بڑی مشکل آسان ہوگئی
-
تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور ژالہ باری، محکمہ موسمیات نے پیشگی خبردار کردیا
-
پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری، جرمنی میں ملازمت کا سنہری موقع آگیا
-
جوان افراد میں تیزی سے کینسر کیوں پھیل رہا ہے؟ نئی تحقیق میں وجوہات سامنے آگئیں
-
میاں بیوی کے قتل کا ڈرامائی ڈراپ سین، 22 سالہ سگا بیٹا ہی قاتل نکلا
-
ملازمین کی مدتِ ملازمت میں توسیع کا نیا طریقہ کار طے



















































