جمعرات‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2025 

یورپ جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کےلیے خوشخبری یورپی یونین نے سفری پابندیاں نرم کرنے کا اعلان کر دیا‎

datetime 2  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی)یورپی یونین کے رکن ملکوں میں کووڈ ویکسین سرٹیفیکیٹ حاصل کرنے والے افراد کے لیے سفری پابندیاں نرم کر دی گئی ہیں۔

اس کا اطلاق آج یکم جولائی سے ہوا ہے۔ یورپی یونین کا “کیو آر کوڈ” ویکسین لگوانے کے بعد ڈیجیٹل صورت میں دستیاب ہے۔اس کوڈ کا مطلب اس بات کی تصدیق ہے کہ مذکورہ فرد کو یورپی یونین کی منظور شدہ ویکسین لگائی گئی ہے۔منظور شدہ ویکسین میں بائیون ٹیک فائزر، ایسٹرا زینیکا، موڈیرنا اور جانسن اینڈ جانسن شامل ہیں۔اس وقت یونین کے 27 میں سے 21 ممالک نے اس سرٹیفیکیٹ کو تسلیم کر لیا ہے۔دوسری جانب بھارت میں پھیلنے والی کورونا وائرس کی قسم ڈیلٹا نے دنیا کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا کہ نیا وائرس چین ،آسٹریلیا ،فرانس سمیت 85 ملکوں تک پھیل گیا ہے، یہ رجحان بڑھتا رہا تو ڈیلٹا دنیا بھرکے کورونا کیسز میں اکثریت حاصل کرلے گا۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق چین میں ڈیلٹا کے چار اور نیو ساتھ ویلز میں 11 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں،فرانس میں کوروناکے نئے کیسز میں 10 میں سے 9 فیصد ڈیلٹا کے نکلے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…