بدھ‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2026 

کینیڈا میں قیامت خیز گرمی، اموات کی تعداد 5سو کے قریب پہنچ گئی

datetime 2  جولائی  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )کینیڈا کے حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں ریکارڈ توڑ گرمی کی لہر کے دوران سینکڑوں اموات کی ملنے والی اطلاعات میں سے زیادہ تر اموات گرمی کے باعث ہونے کا شبہ ہے۔کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا میں ہی

صرف گذشتہ پانچ روز کے دوران 486 اموات ہوئی ہیں جو کہ اس عرصے کے دوران معمول سے 195 فیصد زیادہ شرح ہے۔ کینیڈا میں گزشتہ کئی روز سے جاری شدید گرم موسم کے بعد جنگلاتی آگ بھڑک اٹھی، جس کی وجہ سے ایک ہزار لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنا پڑا۔میڈیارپورٹس کے مطابق برٹش کولمبیا کے قانون ساز بریڈ وِس نے کہاکہ اس آگ کی وجہ سے لائٹون نامی گاں تقریبا مکمل طور پر تباہ ہو گیا ہے۔کینیڈا میں رواں ہفتے گرمی کی شدید لہر جاری ہے۔ لیٹن کے علاقے میں درجہ حرارت انچاس اعشاریہ چھ تک پہنچ گیا، جو کینیڈا کی تاریخ میں اب تک کا ریکارڈ درجہ حرارت ہے۔ حکام کے مطابق برٹش کولمبیا کے کئی علاقوں میں جنگلاتی آگ بھڑک اٹھی، جس کی وجہ آسمانی بجلی قرار دی جا رہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…