جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں بارشوں کی پیشگوئی کر دی

datetime 1  جولائی  2021 |

پشاور(این این آئی+ آن لائن)ملک بھر میں مختلف مقامات پر آئندہ تین روز میں محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کی ہے، خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارشوں اور تیز ہواؤں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کاامکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا کے بعض اضلاع میں بارشوں اور تیز ہواؤں کا نیا سلسلہ جمعہ سے شروع ہونے کاامکان ہے،

پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو مراسلہ جاری کر دیا، ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق تیز ہواؤں، بارشوں کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات اٹھانے کی ہدایات، بارشوں سے گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گرم مرطوب ہوائیں کم شدت کے ساتھ بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں،جمعرات کی رات سے اتوار تک کشمیر، گلگت بلتستان،کے پی، جہلم اور چکوال میں بارشوں کا امکان ہے۔شیخوپورہ، فیصل آباد، سرگودھا اور نارووال میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔دوسری جانب صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت مختلف شہروں میں بجلی کا بحران بدستور جاری ہے۔ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، ملک بھر میں آٹھ سے دس گھنٹے تک بجلی کی بندش سے معمولات زندگی متاثر ہونے لگے۔ بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار میگاواٹ تک پہنچ گیا۔ ذرائع کے مطابق بجلی کی مجموعی پیداوار 19 ہزار میگاواٹ ہے۔ ملک بھر میں بجلی کی طلب 25 ہزار میگاواٹ ہے۔ پن بجلی ذرائع سے 4 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔ سرکاری تھرمل پاور پلانٹ 2 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں۔ذرائع کے مطابق آئی پی پیز سے پیداوار 13 ہزار میگاواٹ ہے۔ آئیسکو کو 500 میگاواٹ بجلی کا شارٹ فال کا سامنا ہے۔ آئیسکو کو بجلی کی فراہمی 1700 میگاواٹ جبکہ طلب 2200 میگاواٹ ہے۔

شارٹ فال کے باعث ملک بھر میں 8 سے 10 گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔ شدید گرمی میں بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ سے لوگوں کی زندگی اجیرن ہو گئی ہے مختلف علاقوں میں بجلی کی طویل بندش سے پانی بھی نایاب ہوگیا ہے جس پر لوگ قیامت خیز گرمی میں دوہرے عذاب کا شکار ہو رہے ہیں، شہریوں کا کہنا ہے کہ آئے روز حکومتی وزراء بجلی کی کوئی کمی نہیں کہہ کہہ کر نہیں تھکتے تو پھر اس کی

ظالمانہ لوڈ شیڈنگ کا کیا جواز ہے اگر سسٹم میں اضافی بجلی ہونے کے باوجود لوڈ شیڈنگ تشویشناک اور نااہلی کی انتہا ہے، انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں شدید گرمی کے ساتھ ساتھ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا عذاب بھی بھگتنا پڑ رہا ہے۔ آٹا، گھی، چینی اور دوائی کے بعد اب عوام بجلی سے بھی محروم ہو رہے ہیں عمران خان عوام کو لوڈ شیڈنگ والے نئے پاکستان میں لے آئے ہیں،حکومت سیاست اور الزام تراشیاں چھوڑے اگر کام نہیں ہوتا تو گھر چلے جائیں عوام کو مزید اذیت اور تکلیف نہ دیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…