جمعرات‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2025 

تعمیراتی شعبے کے لئے حکومت کی ایمنسٹی سکیم ختم

datetime 1  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، فیصل آباد(این این آئی+آن لائن)وفاقی حکومت کی جانب سے تعمیراتی شعبے کے لیے دی گئی ایمنسٹی اسکیم ختم ہو گئی۔ذرائع کے مطابق حکومت اگر ایمنسٹی اسکیم میں توسیع چاہتی ہے تو اس کے لیے قانون سازی کرنا پڑے گی یا آرڈیننس لانا ہو گا۔ذرائع کے مطابق حکومت نے آئی ایم ایف سے رئیل اسٹیٹ شعبے میں ایمنسٹی اسکیم میں توسیع کے لیے بات چیت شروع کر رکھی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کنسٹرکشن پیکج میں 447 ارب روپے مالیت کے 1252 تعمیراتی منصوبوں کی رجسٹریشن ہوئی۔ذرائع کے مطابق تعمیراتی پیکج کے تحت ای پورٹل پر رجسٹریشن بند کر دی جائیگی تاہم بلڈرز اور لینڈ ڈویلپرز کے لیے فکسڈ ٹیکس کی سہولت 31 دسمبر 2021 تک جاری رہے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پراجیکٹس کی تکمیل 30 ستمبر 2023 تک اور ہاؤسنگ یونٹس اور پلاٹس کی خریدنے کی مدت 30 مارچ 2023 تک جاری رہے گی۔ 50لاکھ گھروں کا نعرہ لگانیوالی حکومت میں متوسط طبقہ کیلئے نیا گھر بنانا خواب بن کر رہ گیا، بلڈنگ میٹریل کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی، دکانداروں نے من مانے ریٹ مقرر کر لئے، متعلقہ محکمے خاموش تماشائی بنے تماشا دیکھنے میں مصروف، عوام سراپا احتجاج۔ وزیراعظم عمران خان نے حکومت سنبھالنے کے بعد ملک میں 50لاکھ گھروں کی تعمیر کا اعلان کیا تھا اور اس مقصد کیلئے کنسٹرکشن شعبے کو ٹیکس ایمنسٹی سکیم بھی دی گئی تاکہ ملک میں تعمیراتی سرگرمیوں کو فروغ مل سکے اور نئے پراجیکٹس پر کام شروع ہوا، اس سکیم کی بدولت تعمیراتی شعبے میں تیزی بھی دیکھنے میں آئی لیکن دوسری طرف بلڈنگ میٹریل کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں اور حکومت کی طرف سے ریلیف کے تمام اقدامات بے سود نظر آ رہے ہیں، ریت، بجری، سیمنٹ، سریا، اینٹیں ودیگر سامان اس قدر مہنگا ہو چکا ہے

اور آئے روز قیمتوں میں اس قدر اضافہ ہو رہا ہے کہ متوسط طبقہ کیلئے گھر بنانا تو دور کی بات سوچنا بھی محال ہو چکا ہے، دکانداروں من مانے ریٹس مقرر کر رکھے ہیں اور جب دل چاہتا ہے ریٹ بڑھا دیئے جاتے ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں، شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ بلڈنگ میٹریل کی قیمتوں میں بلاجواز اضافے کا سلسلہ روکا جائے اور حکومت اس معاملے کا فوری نوٹس لے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…