جمعرات‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2025 

تنخواہ دار طبقے کے الائونسز اور دیگر مراعات پر ٹیکس چھوٹ ختم کر دی گئی

datetime 1  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد،لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک، اے پی پی، این این آئی )تنخواہ دار طبقے کے الائونسز اور دیگر مراعات پر ٹیکس چھوٹ ختم کر دی گئی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آج سے اداروں کی جانب سے تمام فکس ماہانہ ادائیگیوں پر ٹیکس کٹوتی ہو گی۔ دستاویزات کے مطابق چھٹیوں کے بدلے فکسڈ رقم کی وصولی پر ٹیکس لگے گا، اوور ٹائم، بونس ، کمیشن ، فیس اور گریجویٹی

پر بھی ٹیکس کٹوتی ہو گی۔اس کے علاوہ اسپیشل الائونس، خرچہ الائونس، رینٹ ، اسٹے رینٹ اور بلز پر بھی ٹیکس کٹوتی ہو گی۔ انٹرٹینمنٹ الائونس اور پرفارمنس الائونس پر بھی ٹیکس کٹوتی ہو گی۔ دستاویزات میں کہا گیا کہ تنخواہ کے علاوہ جتنی بھی مراعات رقم کی صورت میں ملتی ہیں ، ان ادائیگیوں پر دستیاب ٹیکس چھوٹ ختم کر دی گئی ہے۔ انکم ٹیکس آرڈیننس کی شق 12 میں تبدیلی کر دی گئی۔دستاویزات میں کہا گیا کہ یہ تبدیلی فنانس ایکٹ 2021 کے تحت کی گئی ہے۔دوسری جانب صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے فنانس بل 22-2021 پر دستخط کر دیئے۔ایوان صدر کے میڈیا ونگ کے مطابق صدر مملکت نے گزشتہ روز فنانس بل 22-2021 پر دستخط کئے۔ صدر مملکت کی منظوری کے بعد فنانس بل ایکٹ بن گیا ہے۔دریں اثنا لاہور سمیت پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں کے گیارہ ہزار ایجوکیٹرز اور اے ای اوز کے کنٹریکٹ میں توسیع نہ ہوسکی، عید پر تنخواہیں جاری نہ ہونے کا خدشہ، پنجاب ٹیچرز یونین

نے ایجوکیٹرز کے کنٹریکٹ میں فوری توسیع کا مطالبہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں دوہزار سولہ میں پانچ سالہ کنٹریکٹ پر بھرتی ہونے والے سینئر سکول ایجوکیٹر اور اے ای اوز کے کنٹریکٹ میں توسیع نہیں کی جاسکی۔ پنجاب ٹیچرز یونین کے جنرل سیکرٹری رانا لیاقت علی کا کہنا ہے کہ سیکنڈری سکول ایجوکیٹرز کا پانچ سالہ کنٹریکٹ رواں ماہ اور

اگست میں ختم ہوجائے گا، کچھ کنٹریکٹ اساتذہ کی تنخواہیں بھی رک چکی ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ایجوکیٹرز کے کنٹریکٹ میں فوری توسیع نہ کی گئی تو عید بغیر تنخواہ کے گزرے گی۔ سی ای او ایجوکیشن لاہور فی الفور کنٹریکٹ میں توسیع کے احکامات جاری کریں بصورت دیگر اساتذہ احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…