جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

شاہ محمود قریشی اگر مائنس و ن کا سوچے گا یا بولے گا تو میں اس کی زبان کھینچ لوں گا، فیصل واوڈا

datetime 1  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، اے پی پی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا ہے کہ شاہ محمود قریشی ایک صاف اور شفاف انسان ہیں،جنہوں نے ریمنڈ ڈیوس کے معاملے پر اصولوں کی بنیاد پر استعفیٰ دیا تھا لیکن میں اپنی اس بات پر قائم ہوں کہ اگر مائنس عمران خان کو سوچے گا یا بولے گا تو میں اس کی زبان

کھینچ لوں گا۔عمران خان کے بدھ کو قومی اسمبلی والے خطاب سے ملک کا نام روشن ہوا اور تمام پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ سوال یہ ہے کہ اس سے پہلے کوئی کیوں اس طرح کا موقف نہیں لے سکا اس کی وجہ یہ ہے کہ عمران خان کی بیرون ملک جائیدادیں نہیں ۔فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کبھی امریکا کے خلاف کسی مشترکہ اعلامیے کا حصہ نہیں بنے گی کیونکہ یہ مغرب کی ناراضگی مول نہیں لے سکتی۔انہوں نے کہا کہ کل کے اہم ترین اجلاس سے بھی اپوزیشن لیڈر غیر حاضر رہے کیونکہ انہیں ملکی مفاد کی باتوں میں دلچسپی نہیں ہے۔دوسری جانب وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی تقریر نے مخالفین کو بھی تعریف کرنے پر مجبور کردیا ہے، ماسوائے جن کے ناپاک عزائم اور مفادات کو انصاف اور احتساب کی بات سے گزند پہنچ رہی ہے ۔اپنے ایک ٹویٹ میں وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم نے اپنے خطاب میں غریب کے درد، انصاف کے درس، قوم کی خودداری کی پاسداری، اپنے مزدور سے حب سے لے کر کشمیر کے مظلوم تک کی فکر اور اس کے احساس کی بات کی۔وزیراعظم کی تقریر نے مخالفین کو بھی تعریف پر مجبور کردیا ماسوائے جن کے ناپاک عزائم اور مفادات کو انصاف اور احتساب کی بات سے گزند پہنچ رہی ہے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…