اتوار‬‮ ، 10 اگست‬‮ 2025 

اسلام آباد میں ملک کا سب سے بڑا کرکٹ سٹیڈیم بنانے کا فیصلہ

datetime 1  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (یواین پی) اسلام آباد میں ملک کا سب سے بڑا کرکٹ سٹیڈیم تعمیر کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر اسلام آباد میں ملک کا سب سے بڑا کرکٹ سٹیڈیم تعمیر ہوگا، سٹیٹ آف دی آرٹ منصوبے میں پی سی بی کے زیر اہتمام ہائی پرفارمنس

سینٹر بھی بنایا جائے گا، سٹیڈیم میں ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل میچز کی میزبانی بھی کی جائے گی۔کرکٹ بورڈ کے سربراہ احسان مانی اور کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین عامر علی احمد میں سٹیڈیم کی تعمیر کے حوالے سے معاملات طے پا گئے ہیں، سی ڈی اے کے ڈائریکٹر لینڈ، پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ نے اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز میں ممکنہ طور پر دستیاب اراضی کا سروے مکمل کرلیا جس کی رپورٹ آئندہ ماہ وزیراعظم کو پیش کی جائے گی، سٹیڈیم کی منظوری ملنے کے بعد منصوبہ پبلک، پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت مکمل کیا جائے گا۔پی سی بی نیشنل ہائی پرفارمنس کے ڈائریکٹر ندیم خان کا کہنا ہے کہ سٹیٹ آف دی آرٹ سٹیڈیم کی تعمیر سے ملک میں کرکٹ کو فروغ حاصل ہوگا، یہ جنوبی ایشیاء کا جدید ترین سہولیات سے آراستہ سٹیڈیم ہوگا۔ پارلیمنٹ ہائوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ منصوبے کے حوالے سے تیزی سے کام جاری ہے، اس کا سنگ بنیاد وزیراعظم رکھیں گے، چیئرمین پی سی بی کی ہدایت پر بورڈ عہدیدار سی ڈی اے حکام سے رابطے میں ہیں، رواں برس فیصل آباد اور پشاور میں بھی ہائی پرفارمنس سینٹرز قائم کیے جائیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سوئس سسٹم


سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…