اسلام آباد (این این آئی) نیب نے 12 بجلی گھروں کو بقایا جات ادا کرنے کیلئے کلیئرنس دیدی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) نے 12 بجلی گھروں کو معاہدے کے تحت بقایاجات ادا کرنے کیلئے کلیئرنس دے دی۔ذرائع کے مطابق نیب کی جانب سے اس سلسلے میں ادائیگیوں کیلئے وزارت توانائی کو خط لکھ دیا گیا ہے،۔ذرائع کے مطابق حکومت اور آئی پی پی کے معاہدے کے تحت زیادہ تربقایاجات کی پہلے ہی ادائیگی ہوچکی ہے، آئی پی پیز اور حکومت کے معاہدے کے تحت ٹیرف میں کمی کا اطلاق ادائیگیوں کے بعد ہوگا ، معاہدے کے تحت آئی پی پیز فیول میں بچت حکومت کے ساتھ شیئرکرنے کے پابند ہوں گے۔ذرائع کے مطابق آئی پی پیز مرمت اور آپریشن کی قیمت کا 15 سے 20 فیصد حکومت کے ساتھ شیئرکریں گے، آئی پی پیزکو ادائیگی کے بعد ٹیرف میں کمی سے حکومت کو 182 ارب روپے کی بچت ہوگی۔