ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

لاہور میں مسیحی برادری کے مذہبی سینٹر میں آتشزدگی متعدد خواتین جاں بحق

datetime 1  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)رائیونڈ روڈ پر مسیحی برادری کے مذہبی سینٹر میں آگ لگنے سے 3 خواتین دم گھٹ کر جاں بحق ہو گئیں۔نجی ٹی وی کے مطابق آتشزدگی کا افسوس ناک واقعہ رائیونڈ روڈ پر سفاری پارک کے

نزدیک سینٹ تھامس سینٹر کی بالائی منزل پر پیش آیا جہاں مذہبی تعلیم حاصل کرنے والی 24 خواتین رہائش پذیر تھیں۔آگ پرانے فرنیچر کے اسٹور میں لگی جس سے عمارت میں دھواں بھرگیا، دم توڑ نے والی 22 سالہ نیلم، 25 سالہ ونیزہ اور 42 سالہ روبیکا ایک ہی کمرے میں مقیم تھیں، دھواں پھیلا تو تینوں گھبرا کر باتھ روم میں گھس گئیں جہاں دم گھٹنے سے تینوں بے ہوش ہو گئیں، واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم نے انہیں اسپتال منتقل کیا جہاں تینوں دم توڑ گئیں۔سینٹر انتظامیہ کے مطابق روبیکا قصور کے گاؤں تارا گڑھ، ونیزہ اوکاڑہ اور نیلم ساہیوال کی رہائشی تھی جب کہ تینوں کچھ دن پہلے یہاں آئی تھیں، ہلاک ہونے والی تینوں خواتین کے ورثاء کو اطلاع کر دی گئی۔ریسکیو حکام کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ سے لگی اور آگ بجھانے کی کوشش میں ایک ریسکیو اہلکار سمیت 2افراد زخمی ہوگئے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…