جمعرات‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2025 

پاکستان کے ٹاپ آرڈر بیٹسمین فخرزمان کوٹلی لائنز کا حصہ بن گئے

datetime 1  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی):پاکستان کے ٹاپ آرڈر بیٹسمین فخرزمان کوٹلی لائنز کا حصہ بن گئے۔کشمیر پریمئر لیگ میں فخرزمان کوٹلی لائنز کی نمائندگی کریں گے۔ فخرزمان کوٹلی لائنز کے آئیکون پلیئر ہوں گے۔ فخرزمان نے کہا کہ کوٹلی لائنز کا حصہ بننے پر بہت خوشی ہے۔ف

خرزمان نے کہا کہ کشمیر پریمئر لیگ کا بے تابی سے انتظار ہے ، کشمیر پریمیر لیگ سے مزید کرکٹ ٹیلنٹ سامنے آئیگا، اونرز کوٹلی لائنز، ناصر یوسف، خالدضیا ، فیصل ندیم مرزا ، مرزا اعجاز بیگ نے کہا کہ وہ فخرزمان کو کوٹلی لائنز فیملی میں خوش آمدید کہتے ہیں ۔ دوسری جانب سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی نے پاکستان کرکٹ بورڈ اور پاکستان سپورٹس بورڈ پر الگ بریفنگ کا فیصلہ کرلیا ۔ بدھ کو چیئرمین قائمہ کمیٹی سینیٹر میاں رضا ربانی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں سینیٹرزرقا سہروردی تیمور ،سینیٹر گردیپ سنگھ ،سینیٹر مرزا آفریدی ،سینیٹر سکندر میندھرو ،سینیٹر جام مہتاب ،سینیٹر رانا مقبول اور وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطے ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کے علاوہ ڈی جی پی ایس بی پاکستان کرکٹ بورڈ اور وزارت کے افسران بھی شریک ہوئے ۔ کمیٹی نے پاکستان کرکٹ بورڈ اور پاکستان سپورٹس بورڈ پر الگ بریفنگ کا فیصلہ کرلیا سیکرٹری آئی پی ایس نے بتایاکہ پاکستان کرکٹ بورڈ بہت بڑا ادارہ ہے وقت مزید چاہیے ہو گا۔رضا ربانی نے کہاکہ فٹبال فیڈریشن اور فیفا کے کیا معاملات ہیں۔سینٹر مرزا آفرید ی نے کہاکہ کھیلوں میں زیادہ سے زیادہ وقت دینے کی ضرورت ہے۔فہمیدہ مرزا نے کہاکہ ہر فیڈریشن کے الگ الگ ایشوز ہیں،کھیلوں میں بہت بڑے مافیا ہیں۔انہوںنے کہاکہ اگر سپورٹس پالیسی بن گئی تو کھیلوں میں بہتری اے گی۔سینیٹر رانا مقبول نے کہاکہ کیا ہم نے کھیلوں کے جھگڑ ے ختم کرنے کے لئے کوئی ادارہ بنایا ہے۔فہمیدہ مرزا نے کہاکہ ہم اس سلسلہ میں کام کر رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…