جمعرات‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2025 

سندھ حکومت نے وفاقی حکومت پر زکوٰۃ فنڈز کے پیسے بھی کم جاری کرنے کا الزام عائد کردیا

datetime 1  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) ترقیاتی فنڈز کے بعد سندھ حکومت نے وفاقی حکومت پر زکوٰۃ فنڈز کے پیسے بھی کم جاری کرنے کا الزام عائد کردیا ہے صوبائی وزیرسہیل انورسیال نے کہا ہے کہ وفاق زکوٰۃ فنڈز کے 29کروڑستائیس لاکھ سے زائد کی رقم کھاگیا ہے،وفاقی حکومت نے

اخلاقیات کی تمام حدیں پارکرلی ہیں اورملکی معیشت کوتباہ اورکسانوں کو پریشان کردیا ہے ۔وہ کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پرایم پی اے لالچند اکرانی راکیش کماردیگربھی موجود تھے۔ صوبائی وزیر آبپاشی اوقاف وزکو وعشر سہیل انور سیال نے کہا ہے کہ سندھ میں اس وقت سندھ میں پانی کی کمی بدستور برقرارہیاورسندھ میں 19فیصد کمی کاشکارہیپانی کا گیارہ ہزار چھ سو نو کا شارٹ فال ہے،سی جے اورٹی پی کینال اپننے عروج پرچل رہے ہیں ، پنجاب کے دونوں کینال زیادہ پانی لے رہیہیں،یہ دونوں کینال بند کئے جائیں توسندھ بلوچستان میں پانی کی قلت ختم ہوجائیگی۔ انہوں نے کہاکہ نیوٹرل فرمزاورماہرین کے دورے کاہم نے مشورہ دیا،اب تک آئیں بائیں شائیں کررہے ہیں،ارسامیٹنگ کے منٹس نہیں دیئے جارہے ہیں،ٹی پی اورسی جے لنک کینال بدستوربہہ رہے ہیں،64بلین کی کاسٹ سے پانی کی بچت ہوئی،540کیوسک پانی بچایا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ارسا میں سندھ کے نمائندے کی جانب سے مسلسل پانی کمی کے متعلق آگاہ کیا جبکہ ٹی پی لنک کینال پر تین صوبوں کے اعتراضات ہیں لیکن اس کے باوجود صوبوں کے شکایتوں کا ازالہ نہیں کیا جارہا اس وقت بھی پانی کے معاملے پر سندھ کے ساتھ زیادتی کی جارہی ہے، انہوں نے کہا کہ ارسا حکومت سندھ اور پی پی پی کو نہ سنے لیکن پانی کے ماہرین کے ساتھ اس مسئلے پر بات کرے، ہم پانی کے مسئلے پر جو بات کرتے ہیں اس کا ریکارڈ ہمارے پاس موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ ارسا ریگیولیٹری اتھارٹی ہے جس کا کام پانی تقسیم کو شفاف بنانا ہے، ارسا اور پی ٹی آئی کی گٹ جوڑ کے باعث سندھ کو اپنے حصے کا پانی نہیں دیا جارہا، اس وقت کے پی کے اور پنجاب کو اپنے حصے کا پانی مل رہا ہے لیکن سندھ اور بلوچستان سے زیادتی ہورہی ہے۔انہوں نے کہاکہ محکمہ اوقاف کے لیے پچھلے سال بجٹ میں 25اسکیمزرکھی گئی تھی اس مرتبہ 500ملین کی زیادہ اسکیمزبڑھائی گئی ہیں،بدقسمت قوم ہیں ہمارے اوپرنااہل حکمران مسلط کئے گئے ہیں،وفاقی حکومت ہمارے 29کروڑستائیس لاکھ سے زائد زکوا کی رقم بھی کھاگیا ہے یہ زکوا کے پیسے بھی نہیں چھوڑ رہے ہیں،وفاق ہر سال دو ارب سے زائد رقم زکو کی مد میں دیتا ہے ،اس دفعہ وفاق نے پیسے کم جاری کئے ہیں ،زکوا فنڈز کے انتیس کروڑروپے کم ملے ہیں۔ سہیل انور سیال نے کہاکہ وفاقی حکومت نیملک کی معیشت کو تباہ اورکسان کو پریشان کردیا ہے ،کسان کو مہنگے داموں بیج خریدنا پڑیگا،غریب کسانوں کے پاس بیج موجود نہیں ہیں پانی کی قلت بڑھ چکی ہے،پانی کی قلت سے مزید بحران پیداہوگا،کاشتکاری متاثرہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…