جمعرات‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2025 

چوری شدہ موٹر سائیکل 3 ہزار میں بیچنے والا گینگ گرفتار دوران تفتیش تہلکہ خیز انکشافات

datetime 1  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) شہر قائد میں موٹر سائیکلوں کی بڑھتی ہوئی چوری پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سات رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا ہے، ملزمان چوری شدہ موٹر سائیکلوں کو

کہاں فروخت کرتے تھے؟ اہم انکشاف سامنے آیا ہے۔ایس پی سٹی سرفراز نواز نے بتایا کہ کھارادر پولیس نے منظم موٹر سائیکل لفٹر گروہ کے خلاف کارروائی کی، کارروائی کے دوران سات رکنی گینگ کو گرفتار کیا گیاہے۔سرفراز نواز نے ملزمان سے کی گئی تفتیش سے متعلق بتایا کہ ملزمان فی موٹر سائیکل صرف تین ہزار میں فروخت کرتے تھے،گرفتار ملزمان میں گینگ سرغنہ عبدالرحمان عرف ڈاڈا بھی شامل ہے، ملزمان سے چھ موٹر سائیکلیں اورتین چیسز ملے ہیں۔ایس ایس پی سٹی سرفراز نواز نے میڈیا کو بتایا کہ دوران تفتیش ملزمان نے بیان دیا کہ وہ بولٹن مارکیٹ، کھارادر اور جامع کلاتھ پر جاتے تھے اور پارکنگ پوائنٹ سے اپنی مرضی کی نئی موٹرسائیکل چوری کرتے اور تین ہزار میں علی بھٹو کباڑی کو بیچتے تھے، گروپ میں شامل مکینک موٹرسائیکلوں سے نیاسامان نکالتے تھے، نکالا گیاسامان گرفتارکباڑی علی بھٹو مارکیٹ میں فروخت کردیتا تھا، گینگ سرغنہ کی نشاندہی پر کباڑی علی بھٹوبھی گرفتار کرلیا ہے۔سرفراز نواز نے بتایا کہ ملزمان بڑی تعدادمیں موٹرسائیکلیں چوری کرچکے ہیں، گرفتارملزمان سے مزیدتفتیش کاعمل جاری ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…