جمعہ‬‮ ، 09 مئی‬‮‬‮ 2025 

افغانستان سے شرپسندوں کی پاک فوج کی چیک پوسٹ پر فائرنگ، 2 فوج جوان شہید

datetime 30  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(آن لائن) شمالی وزیرستان میں دواتوئی چیک پوسٹ پر افغانستان سے دہشتکر دوں کی فائر نگ سے 2سیکورٹی اہلکار شہید ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیر ستان کے علاقے دواتوئی میں فوجی چیک پوسٹ پر سرحد پار افغانستان سے دہشتگردوں نے فائر نگ کی فائر نگ کے تبادلے

میں دو سپاہی حوالدار سلیم، لانس نائیک پرویز شہید ہو گئے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہمارے جوانوں نے دہشت گردوں کی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا۔ پاکستان مسلسل افغانستان سے اپنے علاقے میں موثر بارڈر کنٹرول کا کہتا آ رہا ہے۔ پاکستان کے خلاف دہشت گردوں کی سرگرمیوں کے لیے افغان سر زمین کے مسلسل استعمال کی پاکستان سخت مذمت کرتا ہے۔ دوسری جانب وزیراعظم نے واضح کیا کہ شروع میں ان کی کوشش تھی آئی ایم ایف کے پاس نہ جائیں کیونکہ ان کی شرائط سے لوگوں کو مشکلات پیدا ہوتی ہیں تاہم ہمیں مجبورا آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا۔ ہم ملکی معیشت کے چیلنج سے کامیابی سے نکل رہے تھے کہ کورونا کی وبا آگئی، جس کے اثرات ساری دنیا پر پڑے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اسد عمر کی سربراہی میں این سی او سی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے اس صورتحال میں بھرپور کردار ادا کیا، پاک فوج نے بھی بھرپور مدد کی۔ ڈاکٹر فیصل اپنی ماہرانہ رائے دیتے رہے کہ دنیا میں یہ ہو رہا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہم خوش قسمت قوم ہیں کہ پڑوسی ممالک کے مقابلے میں ہم کورونا وبا سے زیادہ متاثر نہیں ہوئے، ان کے مقابلے میں اللہ کا شکر ہے کہ اس نے ہمیں بچا لیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ اس صورتحال سے جس طرح ہم نکلے میرا ایمان ہے کہ اللہ تعالی نے غریبوں کی بات سنی،ہم اس لئے اس صورتحال سے نکلے کہ ہم نے بروقت مکمل لاک ڈاؤن نہ لگانے کا فیصلہ کیا،دنیا میں اب جب حقائق سامنے آرہے ہیں تو لاک ڈاؤن سے غریبوں کی مشکلات کے نتائج سامنے آئے ہیں، جہاں لاک ڈاؤن لگا وہاں غربت بڑھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…