جمعرات‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2025 

احتساب عدالت کا خردبرد کیس میں بڑا فیصلہ آگیا،کروڑوں روپے کے غبن میں ملوث افسران کو 12سال قید اور 10کروڑ روپے جرمانے کی سزا سنادی گئی

datetime 30  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ( این این آئی)احتساب عدالت کوئٹہ نے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے کا جرم ثابت ہونے پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر فوڈ بلوچستان سعید احمد مینگل اور اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر

امیر بخش کھوسہ کو مجموعی طور پر 12سال قید اور 10کروڑ روپے جرمانے کی سزا سنادی ہے۔ احتساب عدالت کوئٹہ کے جج جناب اللہ داد روشان نے نیب بلوچستان کی تحقیقات اور ملزم کے خلاف ناقابل تردید ثبوتوں کی روشنی میں فیصلہ سنایا۔ نیب کی جانب سے اسپیشل پراسیکیوٹر راشد زیب گولڑہ نے کیس کی پیروی کی۔ تفصیلات کے مطابق نیب بلوچستان کی تحقیقاتی ٹیم نے ملزمان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیاتو معلوم ہوا کہ ملزم اسسٹنٹ ڈائریکٹر فوڈ بلوچستان سعید احمد مینگل نے پراجیکٹ ڈائریکٹر ضلع جعفرآباد ، نصیرآباد اور جھل مگسی کی حیثیت سے مختلف پی آر سی سینیٹرز سے صرف کاغذات کی حدتک گندم کی بوریاں خریدیں محکمہ خوراک کے گودام کے ریکارڈ اور فیلڈ وزٹ سے یہ بات واضح ہوگئی کہ ملزم سعید احمد مینگل اور امیر بخش کھوسہ نے ملی بھگت سے گندم کی بوریاں ناتو خریدیں اور ناہی محکمہ خوراک کے گودام میں جمع کروائیں۔ اس طرح ذاتی فائدے اور کرپشن کے ذریعے ملزمان نے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا۔ نیب بلوچستان ملزمان کے خلاف تحقیقات مکمل کرکے ریفرنس احتساب عدالت میں جمع کرادیا تھا۔ جس پر معزز احتساب عدالت کوئٹہ نے فیصلہ سناتے ہوئے دونوں ملزمان کو قید و جرمانے کی سزا سنادی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…