جمعرات‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2025 

کوئی اسرائیل جارہا ہے کوئی بھارت ،ملک کی فکر نہیں کہاں جارہا ہے، سابق وزیرا عظم حکومت پر برس پڑے

datetime 30  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے سینیئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے امریکا کے فوجی اڈے مانگنے اور معاہدوں کی تفصیل پر ایوان کو اعتماد میں لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ کوئی اسرائیل جارہا ہے کوئی بھارت ،ملک کی فکر نہیں کہاں جارہا ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ کیس یہ ہے کہ ایل این جی ٹرمینل نہیں لگنا چاہیے تھا ،اسٹیٹ بینک کہتا ہے کہ بجلی کی مد میں ایل این جی سے 234 ارب روپے کا فائدہ ملا۔انہوں نے کہا کہ آپ ایل این جی نہیں خریدیں گے تو بجلی بند ہو جائے گی، اوپن چیلنج ے ، وزیر پیٹرولیم بتائیں 4 ڈالر میں ایل این جی مل رہی تھی تو آپ نے نہیں لی اور ابھی 11 ڈالر پر ٹینڈر دیا۔انہوںنے کہاکہ وزیروں نے ملکی معیشت تباہ کر دی اور اربوں ڈالر کا نقصان پہنچایا۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ چیئرمین نیب کو ملکی تباہی نظر نہیں آتی؟ وزیروں کی نالائقی کی وجہ سے کراچی میں پوری انڈسٹری بند ہے، وزیروں کو اپنا کام نہیں آتا، اربوں ڈالر کا نقصان اورملک کو ڈبو دیا ہے۔انہوںنے کہاکہ 7 سال سے گیس ٹرمینل 96 فیصد کی استعداد پر چل رہا ہے، اگلے ہفتے پانچ دن کیلئے بند کرنا ہے مگر کابینہ نے فیصلہ کیا کہ ہم ٹرمینل بند نہیں کر سکتے کیونکہ پاکستان کی بجلی بند ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ناکام جماعت ،ناکام حکومت ہے اور ناکام وزیراعظم ہے جس طرح وہ اقتدار میں آئے تھے، پورا پاکستان جانتا ہے۔شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ ہمیں بھارت، افغانستان اور اسرائیل کی فکر ہے، اپنے ملک کی فکر کریں کہ ملک کدھر جا رہا ہے؟ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف علاج کرانے گئے تھے، علاج کرا کے آئیں گے اگر آپ کو یہ بات نہیں پسند تو اپنا زور لگا لیں۔سابق وزیراعظم نے امریکا کے فوجی اڈے مانگنے اور امریکا سے معاہدوں کی تفصیل پر ایوان کو اعتماد میں لینے کا مطالبہ کیا۔ذلفی بخاری کے دورہ اسرائیل کے سوال پرطنزیہ کہا کہ وہ رنگ روڈ کے پلاٹ بیچنے گئے تھے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…