جمعرات‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2025 

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک روزہ مندی کے بعد تیزی غالب آگئی ،پاکستانیوں کی دولت میں اربوں روپے کا اضافہ ہو گیا

datetime 30  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)اسلامی ترقیاتی بینک کی جانب سے پاکستان کوآئندہ تین سال میں خام تیل ایل این جی کی خریداری کے لیے ساڑھے چار ارب ڈالر کے موخر ادائیگیوں کے قرضے کی منظوری کی اطلاعات کے سبب منگل کو اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے اثرات زائل ہوگئے اورکاروبار میں تیزی رونما ہوئی جس کے سبب انڈیکس کی 47100 پوائنٹس کی سطح بحال ہوگئی۔

تیزی کے سبب 61.08فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ سرمائے کی مالیت میں 15ارب 71کروڑ 92لاکھ 99ہزار 271روپے کا اضافہ ہوگیا۔ کاروبار کے ابتدائی دورانیئے میں مارکیٹ اتارچڑھاو کا شکار رہی جس سے ایک موقع پر 16پوائنٹس کی مندی بھی رونما ہوئی تاہم بعد دوپہر مارکیٹ میں شعبہ جاتی بنیادوں پر خریداری سرگرمیوں کے باعث تیزی غالب ہوئی جس سے ایک موقع پر 506پوائنٹس کی تیزی بھی رونما ہوئی لیکن اختتامی لمحات میں فوری منافع کے حصول پر رحجان بڑھنے سے تیزی کی مزکورہ شرح میں کمی واقع ہوئی جسکے نتیجے کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100 انڈیکس 135.42پوائنٹس کے اضافے سے 47137.77 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا اور کے ایس ای30 انڈیکس 37.04 پوائنٹس کے اضافے سے18910.11پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ اسکے برعکس کے ایم آئی 30 انڈیکس 192.93 پوائنٹس کی کمی سے 76287.22 اور پی ایس ایکس کے ایم آئی انڈیکس 40.16 پوائنٹس کی کمی سے 22983.51پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروباری حجم پیر کی نسبت 11.17فیصد کم رہا اور مجموعی طور پر 58کروڑ 7لاکھ66 ہزار245 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار 406 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں 248کے بھاو میں اضافہ 131کے داموں میں کمی اور 27کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ جن کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ان میں رفحان میظ کے بھاو 390روپے بڑھکر 9790روپے اور انڈس موٹرز کیبھاو 49.22روپے بڑھکر 1277.75 روپے ہوگئے جبکہ کولگیٹ پامولیو کیبھاو 196.71روپے گھٹ کر2503.29روپے اور ہینوپاک موٹرز کیبھاو 46.17 روپے گھٹ کر 569.45روپے ہوگئے۔دوسری جانب گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر کی قدر 47 پیسے کم ہوگئی ہے اورکاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 157.74روپے رہی۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 30 پیسے کم ہوکر 158.20روپے رہ گئی۔جبکہ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 10 ڈالر کی کمی سے 1768 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی منگل کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 900 روپے اور 772 روپے کی کمی واقع ہوگئی۔اس کے نتیجے میں کراچی ، حیدرآباد ، سکھر ، ملتان ، لاہور ، فیصل آباد ، راولپنڈی ، اسلام آباد ، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 108600 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 93107 روپے ہوگئی۔اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 10روپے گھٹ کر 1410 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 8.58روپے گھٹ کر 1208.84روپے ہوگئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…