جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

بااثر افراد نے سیاہ کاری کے الزام میں لڑکی کو مبینہ طور پر زندہ درگور کر دیا

datetime 29  جون‬‮  2021 |

میرپور ماتھیلو(این این آئی) داد لغاری تکی حدود میں بااثر افراد نے سیاہ کاری کے الزام میں لڑکی کو مبینہ طور پر زندہ درگور کر دیا، ایس ایس پی گھوٹکی کا نوٹس تحقیقات کا حکم ، ڈی این اے ٹیسٹ کے ذریعے قاتلوں تک پہنچنے کا فیصلہ تفصیلات کے مطابق داد لغاری کے نواحی علاقے گائوں خیر محمد مہر میں کچھ عرصہ قبل گائوں کی رہائشی شہزادی مگنہار کو نوجوان بڈھل مگنہار سے

کاری قرار دیا گیا۔، ذرائع کے مطابق گائوں کے بااثر افراد کمال مگنہار، جمال مگنہار اور دیگر نے لڑکی کو زندہ درگور کرنے کا فتوی دیا اور گائوں کے مقامی قبرستان میں 22 سالہ شہزادی کو زندہ درگور کردیا گیا۔ سیاہ کاری کے الزام میں آنے والے نوجوان بڈھل مگنہار اور اس کے خاندان نے کیا متاثرہ خاندان کا کہنا تھا کہ بااثر افراد نے شہزادی کو زندہ درگور کردیا ہے ۔خدشہ ہے کہ ہمیں بھی قتل کردیا جائے گا، انہوں نے حکومت سندھ اور گھوٹکی پولیس سے مدد کی اپیل کردی دوسری جانب علاقے میں لڑکی کے زندہ درگور کی خبر پر ایس ایس پی گھوٹکی عمر طفیل نے نوٹس لے کر اے ایس پی میرپور ماتھیلو جہانداد اکرم خان کا حکم دیا دوسری جانب ایس ایس پی گھوٹکی عمر طفیل نے کہا ہے کہ ڈی این اے ٹیسٹ کے ذریعے معلومات لی جائے گی ، اور واقعے میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔دوسری جانب میرپور ماتھیلو کے نواحی گائوں بانہوں خشک میں خسرہ میں مبتلا 2بچے جاں بحق ، ڈپٹی کمشنر گھوٹکی کے نوٹس پر محکمہ صحت کی بریک آئوٹ انوسٹی گیشن ٹیم گائوں پہنچ گئی، تمام بچوں کو خسرہ سے بچا کی ویکسین لگائی گئی. تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر گھوٹکی محمد عثمان عبداللہ نے جروار کے قریب گاں بانہوں خشک میں خسرہ میں مبتلا دو بچوں کی جاں بحق ہونے پر لواحقین سے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ہدایات جاری کی تھیں کہ مذکورہ گاں کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے تاکہ مزید بچے اس وبا سے محفوظ رہیں. ڈپٹی کمشنر کے حکم پر محکمہ صحت کی آئوٹ بریک انویسٹیگیشن ٹیم ای پی آئی کے ڈسٹرکٹ فوکل پرسن ڈاکٹر اشوک کمار کی سربراہی میں متعلقہ گاں پہنچ گئی اور گاں بھر میں رہ جانے والے بچوں کو خسرہ سے بچا کی ویکسین کی اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر کو رپورٹ دیتے ہوئے ڈی ایچ او نے بتایا ہے کہ مذکورہ گاں سے

تعلقہ سپروائیزر میرپور ماتھیلو عبدالخالق نے خسرہ کے مشتبہ کیس رپورٹ کئے تھے اس سلسلے میں 17 جون کو محکمہ صحت کی ٹیم نے 2 بچوں کے سیمپل لیکر ٹیسٹ کے لئے اسلام آباد لیبارٹری روانہ کئے جو کہ مثبت آئے اسی دوران محمکہ صحت کی ٹیم نے 97 بچوں کو ویکسین کی تاہم تقریبن 42 بچے والدین کے انکار پر ویکسین سے محروم رہ گئے جس کے بعد 28 جون 2021 کو

رپورٹ ہوا کہ گاں بانہوں خشک میں خسرہ کی وجہ سے 2 بچے فوت ہوگئے ہیں جس پر محکمہ صحت کی ٹیم نے مذکورہ گاں کا جائزہ لیا اور خسرہ کے مزید 5 مشتبہ کیسز کی تصدیق کے لئے بلڈ سیمپل لیکر اسلام آباد روانہ کردئے جبکہ گاں کے پیش امام کے تعاون سے تمام بچوں کو ویکسین بھی کی گئی اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر نے ڈی ایچ او سے 42 بچوں کو ویکسین نہ ہونے پر تفصیلی وضاحت طلب کرلی ہے اور ہدایت کی ہے کہ غفلت برتنے والے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کرکے رپورٹ فراہم کی جائے۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…