جمعرات‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2025 

پاکستان کا وہ علاقہ جہاں درجہ حرارت 50ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی بڑ ھ گیا

datetime 29  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /آن لائن)پاکستان کا ایسا علاقہ جہاں درحجہ حرارت 50تک پہنچ گیا ، تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ کے علاقے جیکب ااباد میں ہر سال گرمیوں میں درجہ حرارت 52ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ جاتا ہے جس کی وجہ سے

لوگوں سے گھروں سے باہر نکلنا بند کر دیتے ہیں اور خالی سڑکیں ویرانے کی شکل اختیار کرجاتیں ہیں ۔ رواں سال موسم گرما میں شدت تیزی اختیار کر رہی ہے جس کی وجہ سے ملک بھر کے بیشتر علاقوں میں گرمی کی وجہ سے لوگ پریشان ہیں ، رپورٹ کے مطابق رواں سال موسم گرما کی وجہ سے شہر میں درجہ حرارت 50ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی اوپر چلا گیا ہے ۔ ایک ویب سائٹ کی دعویٰ کے مطابق ماہرین اس خدشے کا اظہار کر رہے ہیں کہ 2لاکھ نفوس پر مشتمل آبادی کے شہر جیکب آباد میں گرمی کی شدت اور رطوبت موسمی تبدیلی کو مزید بدتر بنا دے گی۔ دوسری جانب صوبائی دارالحکومت لاہور میں منگل کے روز سورج آگ برساتا رہا جس سے شہر کا موسم خشک اور گرم رہامحکمہ موسمیات نے منگل کے روز شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جبکہ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گرمی کی حالیہ لہر آئندہ مزید 2 روز تک جاری رہے گی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…