جمعرات‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2025 

عید الاضحی پر کورونا کے پھیلائو کا خدشہ، وزارت صحت نے نئی ہدایات جاری کردیں

datetime 29  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن ) عید الاضحی کے موقع پر کورونا کے پھیلائو کے خدشہ کے پیش نظر وزارت صحت کی جانب سے عید الاضحیٰ سے متعلق نئی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ ہدایات مویشی منڈی، نماز عید، قربان گاہوں سے

متعلق ہیں جن کا مقصد نماز عید، قربانی کیلئے شہریوں کو رہنمائی فراہم کرنا ہے۔وزارت صحت کے مطابق کورونا وائرس کی نئی قسم تیزی سے پھیل رہی ہے اور یہ کورونا کی نئی لہر کا سبب بن رہی ہیں، مویشی منڈیوں میں کورونا سے بچاؤ کے لیے ایس او پیز پر عمل درآمد کیا جائے، مویشی منڈیوں میں سماجی فاصلہ یقینی بنایا جائے، شہری عید الاضحیٰ کے دوران صرف ضروری سفر سے کریں کیوں کہ نئی کورونا لہر کا خدشہ موجود ہے۔گائیڈلائنز کے مطابق سماجی فاصلے کا خیال رکھیں، فیملی تقریبات اور عید پر گلے ملنے سے اجتناب کیا جائے ،کورونا پھیلاؤ کا باعث بن سکتا ہے، ہجوم والی جگہوں پر اور نماز عید کے دوران رش سے کورونا وائرس پھیل سکتا ہے، قربانی کے جانوروں کی آن لائن خریداری کو ترجیح دی جائے اور مویشی منڈیوں کے لیے کھلی جگہ کا انتخاب کیا جائے۔ وزارت صحت سے جاری گائیڈ لائنز میں کہا گیا ہے کہ ماسک کے بغیر لوگوں کا مویشی منڈی داخلے پر پابندی عائد کی جائے، منڈیوں کے داخلی ،خارجی راستوں پر سینیٹائزر رکھے جائیں، مویشی فروحت کرنے والوں کے لیے ویکیسن لازمی قرار دی جائے، ویکسین کے بغیر مویشی کی فروحت کا کاروبار نہیں کر سکیں گے، خریدار ماسک پہن کر منڈی جاہیں، بخار ،نزلہ زکام ،کھانسی اور گلہ خراب ہونے والے افراد مویشی منڈی نہ جاہیں، خریداری ،بیوپاری سے دو میٹر کا فاصلہ رکھیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…