جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

سیالکوٹ میں زیر تعمیر سڑک پر دو بچے کھیلتے ہوئے بلڈوزر کی زد میں آکر جاں بحق‎

datetime 29  جون‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /آئن لائن)زیر تعمیر سڑک پر کھیلتے ہوئے دو بچے بلڈوزر کی زد میں آکر موقع پر جاں بحق ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کے علاقے کوبے چک میں سٹرک کی تعمیر کا کام جاری تھا دو بچے کھیل میں مگن تھے کھیلتے ہوئے وہ اچانک بلڈوز کی زد میں آگئے جس کی وجہ سے ان کی موت واقع ہو گئی ۔ ان کی عمریں پانچ اور 6 سال تھی ۔

پولیس نے بتایا ہے کہ کھیلنے والے بچے سڑک کی تعمیر کرنے والی کمپنی کے مزدور کے ہیں ۔ دوسری جانب شہرقائد کے علاقے سرجانی ٹائون میں مسلح ملزمان کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہوگیا جبکہ لیاقت آباد،نارتھ ناظم آباد،ابرہیم حیدری اور بلدیہ میں ڈاکوئوں نے بچے سمیت 4 شہریوں کو گولی مار کر زخمی کردیا۔تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹائون کے علاقے سرجانی ٹائون سیکٹر 36 میں نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کیلئے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی جہاں مقتول کی شناخت 24 سالہ نادرعلی ولد ارباب خان کے نام سے کی گئی ہے۔مقتول سرجانی ٹائون سیکٹر36 میں ہی رہائش پذیر تھا جبکہ اس کا آبائی تعلق بلوچستان بھاگ لاڑی سے تھا،اس حوالے سے سرجانی ٹائون پولیس نے بتایا کہ نوجوان کے قتل ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے،نامعلوم مسلح ملزمان نے نوجوان کو جسم پر تین گولیاں مارکرقتل کیا جبکہ پولیس کو جائے وقوعہ سے 30 بور پستول کا ایک خول ملا ہے جسے پولیس نے اپنی تحویل میں لیکر واقعے کی مختلف پہلوئوں پر تفتیش شروع کردی ہے۔ابراہیم حیدری کے علاقے کچی آبادی نیا آباد ماسکو کمپنی کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا جسے فوری طور پرجناح اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں زخمی کی شناخت 47 سالہ عبدالطیف ولد سکندر ملک کے نام سے کی گئی ہے اس حوالے سے ایس ایچ او براہیم حیدری محمد علی شاہ نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر پیش آیا ہے، پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔لیاقت آباد نمبر8 قادری مسجد کے قریب ڈکیتی کی واردات کے دوران نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کر کے20 سالہ نوجوان سلمان ولد سلیم کو زخمی کردیا اورفرارہوگئے،زخمی نوجوان کو فوری طورپرعباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ، پولیس نے موقع پر پہنچ کرواقعے کی تحقیقات شروع کردی۔ شاہراہ نور جہاں کے علاقے نارتھ ناظم آباد بلاک پی کے ڈی اے فلیٹ کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں زخمی شخص کی شناخت 30 سالہ محمد عثمان ولد میاں عمر صدیق کے نام سے کر لی گئی ایس ایچ او لیاقت حیات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر پیش آیا ہے پولیس اس حوالے سے مزید تحقیقات کر رہی ہے۔بلدیہ کے علاقے بلدیہ ٹائون نمبر7مکان نمبر 1727میں فائرنگ کے واقعے میں 2سالہ روہان ولد عمران زخمی ہوگیا جیسے سول اسپتال لایا گیا پولیس کے مطابق بچے کو نامعلوم سمت کی گولی لگی تاہم مزید تفتیش کی جارہی ہے۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…