بدھ‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2025 

وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان

datetime 29  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی نظامت تعلیمات نے بارہ روز کے لیے گرمیوں کی چھٹیاں دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ڈائریکٹر اکیڈمک سعدیہ عدنان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تعلیمی ادارے اٹھارہ جولائی سے یکم اگست تک بند رہیں گے۔ دو اگست کو تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ بحال ہو جائیں گی۔ٗپروموشن پالیسی بھی جاری کر دی گئی ہے جس میں پہلی سے ساتویں کلاسز کو

بغیر امتحان پاس کرنے کے فیصلے کی توثیق کرتے ہوئے ہدایات جاری کی ہیں کہ ادارے میں ہی طلبائ￿ کی چار اسسمنٹ لی جائیں جن کا ریکارڈ محفوظ رکھا جائے۔پالیسی میں کہا گیا ہے کہ اسسمنٹ کا نتیجہ جو بھی ہوکسی بھی طالب علم کو فیل نہیں کیا جائے گا۔ پروموشن پالیسی میں کہا گیا ہے کہ گرمیوں کی چھٹیاں صرف طلبائ￿ کو دی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق چھٹیوں کے دوران اساتذہ کو نئے یکساں سلیبس کی ٹریننگ دی جائے گی۔دوسری جانب تعلیمی حلقوں نے پالیسی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ شدید گرمی میں تعلیمی ادارے کھولنا سمجھ سے بالا تر فیصلہ ہے، بارہ روز کی چھٹیوں میں ہی عید الاضحی کی تعطیلات بھی شامل ہیں واضح رہے کہ گزشتہ روز نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کی تجویز دیدی۔میڈیارپورٹ کے مطابق این سی او سی کی جانب سے 18 جولائی سے ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کی تجویز پیش کی گئی تاہم پنجاب نے اس سے اختلاف کیا ۔این سی او سی نے اپنی تجویز میں 18 جولائی سے یکم اگست سےموسم گرما کی تعطیلات کا کہا ہے، پنجاب حکومت نے مؤقف کیا کہ موسم گرما کی تعطیلات ایک ماہ کیلئے دی جائیں جو 2 جولائی سے2 اگست تک ہوں۔ذرائع کے مطابق اس حوالے سے اب بین الصوبائی وزرائے تعلیم کی کانفرنس میں فیصلہ کیا جائے گا جو جلد طلب کیے جانے کا امکان ہے۔دوسری جانب سندھ حکومت نے نجی اسکولوں کو آگاہ کیا ہے کہ کورونا کی وجہ سے طلبا کے نقصان کی تلافی کے لئے اس سال موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان نہیں کریں گے ۔ تفصیلات کے مطابق صدرآل پاکستان نجی اسکولزفیڈریشن کاشف مرزا کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ لاک ڈائون کے باعث طلبا کابہت زیادہ نقصان ہوچکا ہے، سندھ حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے اسکولوں کی چھٹیاں نہیں کریں گے۔صدرآل پاکستان پرائیویٹ اسکولزفیڈریشن نے بتایاکہ کوروناکی صورتحال اس وقت کنٹرول میں ہے، مشاورت میں اسٹیک ہولڈرز کو شامل کرنے سے سپورٹ ملتی ہے، 10ہزار اسکول پہلے ہی بند ہیں،50 فیصد بچے اسکولوں میں واپس نہیں آئے۔اس سے قبل بھی پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن نے رواں سال بچوں کو موسم گرما کی چھٹیاں نہ دینے کا فیصلہ کیا تھا ، کاشف مرزا نے کہاکہ ملک بھر میں موسم گرما کی تعطیلات نہیں ہوں گی، اسکول کے اوقات کار صبح 7 سے 11 بجے ہوں گے۔انہوں نے کہا تھا کہ گرمی کے باعث طلبا اسکول یونیفارم کے بجائے دیگر کپڑوں میں اسکول آسکتے ہیں، آن لائن تعلیم کی سہولت رکھنے والے اسکولز آن لائن کلاسز کا انعقاد کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…