بدھ‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2025 

حریم شاہ کے شیئر کردہ ’مردانہ ہاتھ ‘کا دعویدار سامنے آگیا

datetime 29  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)متنازع ٹک ٹاک اسٹار اور اداکارہ حریم شاہ کی جانب سے انسٹاگرام پر کچھ دیر کیلئے شیئر کی گئی مردانہ ہاتھ کی تصویر کا دعویدار سامنے آگیا۔ کاروباری شخصیت حسن اقبال نے دعویٰ کیا ہے کہ حریم شاہ کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں موجود ہاتھ ان کا ہے، اور تصویر بھی انہی کی ہے لیکن یہ نہیں پتا کہ حریم شاہ نے ان کی تصویر استعمال کیوں کی۔

دوسری جانب ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے حسن شاہ کے ساتھ وائرل ہونے والی ویڈیو اور تصاویر پر خاموشی توڑ دی اور کہا میراکسی سیکوئی تعلق نہیں، جو ہے اس کا اقرار کر چکی ہوں۔انہوںنے حسن شاہ کے ساتھ وائرل ہونے والی ویڈیو اور تصاویر کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ویڈیو میں کہا کہ کسی سے نام نہ جوڑا جائے، میرا کسی سے کوئی تعلق نہیں، ہوتا تو اقرار بھی کرتی ، جس سے تعلق ہے اسکا اقرار کرچکی ہوں۔انہوں نے کہا کہ میرے سوشل میڈیا سے اگر کسی کے ساتھ ویڈیو اپلوڈ دیکھی ہے تو مقصد اسے پروموٹ کرنا تھا۔انہوںنے کہا کہ کسی بھی ایرے غیرے کا نام میرے نام کے ساتھ نہ جوڑا جائے ۔ اس سے پہلے الحمداللہ نہ تو میرا کوئی بوائے فرینڈ تھا اور نہ ہی میرا کسی کے ساتھ کوئی تعلق تھا۔خیال رہے کہ گزشتہ چند دنوں سے مشہور ٹک ٹاکر حریم شاہ ایک مرتبہ پھر خبروں میں ہیں، پہلے انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی شادی کے حوالے سے مبہم پوسٹ شیئر کی، انہوں نے اپنے ہاتھوں اور کسی مرد کے ہاتھوں کی تصویر لگائی مگر کچھ ہی دیر بعد انہوں نے یہ تصویر ڈیلیٹ بھی کردی۔اس تصویر کے حوالے سے سوشل میڈیا پر کافی چہ مگوئیاں ہوئیں، اور اس کے ایک روز بعد ہی انہوں نے پی پی لیڈر سے شادی کا دعوی بھی کیا۔اب ایک کاروباری شخصیت احسن اقبال نے دعوی کیا ہے کہ یہ تصویر ان کی ہے مگر ان کے ہاتھ پر رکھا ہاتھ حریم شاہ کا نہیں بلکہ ان کی ایک امریکی دوست کا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ٹک ٹاکر نے تصدیق کی ہے کہ ان کے شوہر پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی اور جانی مانی شخصیت ہیں۔حریم شاہ نے جس رکن اسمبلی سے شادی کی اس کا نام تو تاحال نہیں بتایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ جلد اپنے شوہر کا نام ظاہر کردیں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…