بدھ‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2025 

“یہ ٹوٹل حریم شاہ کا پبلسٹی سٹنٹ ہے” حریم شاہ سے شادی سے بہتر ہے کہ انسان خود کشی کرلے‎

datetime 29  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ کے صوبائی وزیر نواب تیمور تالپور نے حریم شاہ سے شادی کی نہ صرف تردید کردی بلکہ کہا ہےکہ حریم شاہ سے شادی سے بہتر ہے کہ انسان خود کشی کرلے، صوبائی وزیر سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ رولیکس گھڑی پہنتے ہیں کیونکہ جس نے یہ گھڑی پہنی ٹک ٹاکر کی شادی اسی سے ہوئی ہے،جس کے جواب میں نواب تیمور نے کہا کہ رولیکس سے وزیر

کی شناخت نہ کریں،انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ یہ خبربے بنیاد ہے، پوری خبر حریم شاہ کی اپنی بنائی ہوئی ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ پوری پارٹی اس شخص کو ڈھونڈ رہی ہے،جس نے حریم شاہ سے شادی کی ہے، جب ہمیں ہی نہیں معلوم کے شادی کس سے کی ہے تو پھر یہ خبر جھوٹ پر مبنی ہوئی،انہوں نے کہا کہ حریم شاہ طویل عرصے سے غائب تھیں انہوں نے دوبارہ لائم لائٹ میں آنے کیلئے یہ آئیڈیااستعمال کیا، یہ ٹوٹل حریم شاہ کا پبلسٹی سٹنٹ ہے اور اس خبر کو قومی خبر بنا کر پیش کیا جارہاہے۔دوسری جانب وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے بھی سوشل میڈیا پر ٹک ٹاکر اسٹار حریم شاہ کے ساتھ شادی سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کو سختی سے مسترد کردیا۔تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹک ٹاکر اسٹار حریم شاہ کے ساتھ شادی سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ محترمہ کوجانتاہوں نہ کبھی ملاہوں، نہ ہی نے انہیں دیکھا ہے، الحمدللہ میں اپنی واحد بیوی اور بچوں کیساتھ خوشگوارزندگی گزار رہا ہوں، براہ مہربانی بغیر تصدیق کہ اس طرح کی خبریں پھیلانے سے گریزکریں، محترمہ نے واقعی شادی کرلی ہے تومیں مبارکبادپیش کرتا ہوں۔

موضوعات:



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…