بدھ‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2025 

8سالہ دوست کو قتل کرنے والے 8 اور 10 سالہ ملزمان گرفتار‎‎

datetime 29  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی )2 ماہ قبل 8سالہ بچے کو قتل کرنے والے دو کم عمر ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق دونوں ملزمان کی عمریں آٹھ اور دس سال ہے ، دو ماہ قبل مبین نامی بچہ گھر کے باہر کھیلتے ہوئے غائب ہو گیا تھا جس کی نعش قریب

کھیتوں سے ملی تھی ، واقعہ کا مقدمہ پولیس نے درج کرنے کے بعد تحقیقات کا آغاز کر دیا تھا جن کی روشنی میں مبین دو کمسن دوستوں دس سالہ زید جبکہ آٹھ سالہ علی گرفتار کر لیا ہے دونوں نے اعتراف جرم بھی کر لیا ہے ۔ دوسری جانب بچے پر انسانیت سوز تشدد ایس ایس پی کا نوٹس 2ملزمان گرفتار گذشتہ روز گیارہ سالہ جمیل پر چوری کا الزام لگا کر سوئیاں چبھو کر انسانیت سوز تشدد کیا گیا تفصیل کے مطابق سانگھڑ کی تحصیل ٹنڈوآدم کے گاں خیر محمد مری میں چوڑی کی دکان پر کام کرنے والے گیارہ سالہ بچے عدیل ولد جمیل ملک پر ملزمان نے چوری کا الزام لگا کر انسانیت سوز تشدد کیا اور جسم پر سوئیاں چبھو کر ویڈیو بنائی جو کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی بچے پر انسانیت سوز تشدد کا ایس ایس پی سانگھڑ ڈاکٹر فرخ لنجار نے سخت نوٹس لیتے ہوئے اے ایس پی ٹنڈوآدم ایاز حسین کو انکوائری کرنے اور ملزمان کے خلاف ایکشن لینے کے احکامات جاری کئے جس پر اے ایس پی ایاز حسین نے واقعہ کی باریک بینی سے تحقیقات کرکے دو ملزمان نعمان راجپوت اور بلال راجپوت کو گرفتار کرکے متعلقہ سٹی تھانے ٹنڈوآدم پر کیس داخل کر لیا جبکہ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…