بدھ‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2025 

“لندن میں 800 تیزاب پھینکنے کے کیسز ہوئے کسی کو پتہ نہیں چلا، یہاں تیزاب پھینکنےکے 3 کیسز آئے جس پر فلم بنی جسے آسکر بھی مل گیا ہم اتنے برے نہیں جتنا ہمیں برا بنایا جاتا ہے”،ڈی جی رینجرز‎

datetime 29  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) ڈی جی رینجرز میجر جنرل افتخارحسن چوہدری نے کہا ہے کہ ملک میں تیزاب پھینکنے کے تین واقعات آئے تو شرمین عبید چنائے والی فلم بن گئی، آسکر مل گیا، لندن میں 800 سے زیادہ تیزاب پھینکنے کے واقعات ہوئے کہیں کوئی فلم نہ بنی، میڈیا بھی غائب رہا۔انہوں نے کہا کہ

کینیڈا میں پاکستانی فیملی کے ساتھ کیا ہوا؟ آپ کو پتا ہے؟ اور پھر ایک اور واقعہ ہوگیا وہاں ایک شخص کی داڑھی مونڈ دی گئی۔ڈی جی رینجرز نے کہا کہ کینیڈا جیسے واقعات کراچی میں ہوتے تو اب تک کراچی کو خطرناک ترین شہر قرار دے دیا جاچکا ہوتا۔میجر جنرل افتخار حسن چوہدری نے یہ بھی کہا کہ لندن میں 800 سے زیادہ تیزاب پھینکنے کے واقعات ہوئے کہیں کوئی فلم نہ بنی، میڈیا بھی غائب رہا۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں چاقو مارنے کے 10 ہزار کیسز ہوئے، کسی کو پتا نہیں چلا، آپ کے خیال میں کیا لندن اب بھی محفوظ ہے؟ڈی جی رینجرز نے کہا کہ گزشتہ سال نیویارک میں 1638یا 1688 مسلح ڈکیتیاں ہوئیں، کراچی میں 280 ہوئیں۔انہوں نے کہاکہ ہم اتنے برے نہیں جتنا ہمیں برا بنایا جاتا ہے اور ہم خود کو برا سمجھنے لگتے ہیں۔میجر جنرل افتخار حسن چوہدری نے مزید کہاکہ ہمارے پاس پراسیکیویشن نہیں، 24 گھنٹوں سے زیادہ حراست میں نہیں رکھ سکتے،اس کے بعد ہمیں ملزم پولیس کے حوالے کرنا ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پراسیکیوشن پولیس کے پاس ہے، ہمارے پاس نہیں ہے، سابق سی سی پی او کراچی کے ساتھ پروسیکیوشن ٹیم بنائی گئی تھی۔ڈی جی رینجرز نے یہ بھی کہا کہ پروسیکیوشن ٹیم کی وجہ سے عزیر بلوچ کی 5 مقدمات میں شناخت ہوئی، رینجرز دیگر اداروں کے ساتھ مل کر کام کرتی ہے، ہم نے غلطیاں بھی کی ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم سے کراچی کے کاروباری شخص نے کہا کہ جس دن رینجرز یہاں سے گئی وہ لاہور منتقل ہوجائیگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…